ترک سرمایہ کاروں کو سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز میں سہولتیں دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستی اور تعاون کے نئے دروازے کھلنے جا رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان 16ویں مشترکہ وزارتی کمیشن کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال اور ترکیہ کے وزیر دفاع نے مشترکہ طور پر کی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر جام کمال نے ترک سرمایہ کاروں کو سی پیک کے تحت قائم اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جایا جائے۔ اجلاس میں دفاعی ٹیکنالوجی، مشترکہ پیداوار اور صلاحیتوں میں اضافہ پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
نئے شعبہ جات میں امکانات روشن
جام کمال نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان زراعت، فوڈ سیکیورٹی اور صحت جیسے شعبوں میں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں
فیصل آباد میں پاک ترکیہ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی سینٹر ایک تاریخی پیشرفت ثابت ہوگا
ثقافت، سیاحت اور افرادی قوت کا تبادلہ
دونوں ممالک نے میڈیا، ثقافت، سیاحت اور افرادی قوت کے شعبوں میں بھی اشتراک کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
یہ پیشرفت نہ صرف اقتصادی تعلقات کو تقویت دے گی بلکہ عوامی روابط کو بھی مضبوط کرے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ڈنمارک کا جنوبی جٹ لینڈ کے ریلوے میں سرمایہ کاری کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوپن ہیگن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈنمارک نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی جٹ لینڈ کے 4ریلوے اسٹیشنوں پر حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے 2کروڑ 40لاکھ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ منصوبے کے تحت ان پلیٹ فارم کراسنگز کو ختم یا دوبارہ ڈیزائن کیا جائے گا جہاں مسافروں کو پٹڑیاں عبور کرنا پڑتی ہیں۔