جرمنی میں رات گئے دروازے کی گھنٹیاں بجانے والا شرارتی کردار ایک گھونگا نکلا
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
جرمنی کی ریاست باویریا کے شہر شوا باخ (Schwabach) میں ایک اپارٹمنٹ کی رہائشی عمارت میں رات گئے بار بار دروازے کی گھنٹیاں بجنے پر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔
مکینوں کا خیال تھا کہ کوئی شرارتی نوجوان ڈنگ ڈانگ ڈچ کھیلتے ہوئے گھنٹیاں بجا کر فرار ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شرارتی کچھوے نے لندن کے فلیٹ میں آگ لگادی، فائر بریگیڈ کی دوڑیں
رہائشیوں نے بتایا کہ گھنٹی بجنے پر باہر لگے موشن سینسر کیمروں میں کوئی حرکت نظر نہیں آرہی تھی جس پر ان کی تشویش مزید بڑھ گئی۔ انہیں خدشہ تھا کہ کوئی نہ کوئی چالاک طریقے سے شرارت کر رہا ہے۔
پولیس موقع پر پہنچی اور مکمل معائنے کے بعد اصل حقیقت سامنے آئی۔ دراصل گھنٹیاں بجانے والا کوئی انسان نہیں بلکہ ایک گھونگا تھا جو آہستہ آہستہ گھنٹیوں کے پینل پر رینگ رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹار فش کا دماغ ہوتا ہے نہ ہی خون
گھونگے کا چپچپا نشان بھی واضح طور پر دیکھا گیا جس سے گھنٹی کے سینسر بار بار متحرک ہورہے تھے۔
ایک رہائشی ڈومینک نے جرمن اخبار بلڈ کو بتایا ’ہمارے نیم پلیٹ پر گھونگا بیٹھا ہوا تھا، اس کی رینگنے سے بننے والی لکیریں صاف نظر آرہی تھیں اور اسی وجہ سے کئی گھنٹیاں بجتی رہیں۔‘
پولیس نے گھونگے کو احتیاط سے ہٹا کر قریبی سبزہ زار میں چھوڑ دیا اور مزاحیہ انداز میں اسے ’وارننگ‘ دے کر رہا کردیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news جرمنی دروازہ شرارتی گھونگا گھنٹی گھنٹیاں وشن سینسر کیمرے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دروازہ گھنٹی گھنٹیاں وشن سینسر کیمرے
پڑھیں:
لاہور؛ کباڑ کے تاجر کے قتل کا ڈراپ سین؛ ملازم ہی مرکزی ملزم نکلا
لاہور:لاہور میں کباڑ کے تاجر کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں ملازم ہی مرکزی ملزم نکلا۔
پولیس کے مطابق ساندہ کے علاقے میں کباڑ کا کاروبار کرنے والے 65سالہ بزرگ شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ کباڑ خانے میں کام کرنے والا ملازم ہی مرکزی ملزم نکلا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بزرگ شہری کے اندھے قتل کی سنگین واردات کا نوٹس لیا تھا اور *ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن سدرہ خان کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے ذاتی رنجش کی بنا پر 65سالہ شہری سلیم کے سر پر ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا، جسے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔