ایمن زمان نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ٹک ٹاکر ایمن زمان نے اپنے شوہر مجتبیٰ لاکھانی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
ایمن زمان ایک ورسٹائل اور باصلاحیت ماڈل، سوشل میڈیا اسٹار اور اداکارہ ہیں، جنہیں جنت سے آگئے، چندا، بےلگام، ہانیہ، کچا دھاگا، انعامِ محبت اور سوتیلی ممتا جیسے ڈراموں کے لیے پہچانا جاتا ہے۔
ٹک ٹاک پر 7.
حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام سوال جواب کا سیشن رکھا، جس میں ان کے فالوورز نے ان کی اور مجتبیٰ لاکھانی کی علیحدگی سے متعلق مختلف سوالات پوچھے، ان سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ایمن زمان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کی تصدیق کردی۔
انہوں نے ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مجتبیٰ لاکھانی کا نام لیے بغیر ان پر دھوکے دہی کا الزام عائد کیا ہے۔
دوسری جانب مجتبیٰ لاکھانی نے دعویٰ کیا کہ ان کا رشتہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی کاغذی کارروائی نہیں ہوئی ہے اس لیے ابھی یہ رشتہ ختم نہیں ہوا اور کس نے کس کو دھوکا دیا یہ خدا بہتر جانتا ہے۔
انہوں نے بھی انسٹاگرام پر سوال جواب کا سیشن رکھا اور ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ مردوں کی کوئی غلطی ہو یا نہیں وہ کبھی رشتہ ختم نہیں کرتے، میں نے بھی ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی ہے لیکن ہمارے نصیب میں کیا ہے یہ صرف اللّٰہ ہی جانتا ہے، وہ ہی ہمارے حق میں بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔
واضح رہے کہ ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی گزشتہ برس فروری شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔
Post Views: 5ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایمن زمان
پڑھیں:
جھانوی کپور کو کیسا شوہر چاہیئے؟ شیکھر پہاڑیا سے تعلقات کی چہ مگوئیاں جاری
بالی ووڈ کی خوبرو آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی اداکارہ جھانوی کپور نے شوہر کی خوبیوں پر اظہارِ خیال کیا ہے۔
حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ کے ٹریلر کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر جھانوی نے شوہر کی خوبیوں پر دلچسپ خیالات کا اظہار کیا۔ جھانوی سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے جیون ساتھی میں کون سی خصوصیات چاہتی ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ مہذب، خوش مزاج اور کھانے کا شوقین ہونا چاہیے۔
جب جھانوی کپور سے شوہر کی آمدنی سے متعلق سوال کیا گیا تو اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ آمدنی زیادہ ضروری نہیں، کچھ بھی چلے گا۔ شادی کب کریں گی؟ اس سوال کے جواب میں جھانوی نے کہا کہ اس وقت ان کی ساری توجہ فلمی کیریئر پر ہے اور شادی کے بارے میں سوچنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں۔
اس دوران ایک رپورٹر نے مذاقاً کہا کہ جھانوی کو پرپوز کون کرے گا؟ اس پر ان کے ساتھی اداکار ورون دھون نے فلم کے دوسرے اداکار روہت سراف کا نام تجویز کیا، جس پر روہت نے مسکراتے ہوئے کہا، ’میں شیکھر سے مار نہیں کھانا چاہتا۔‘
یہ جملہ اس لیے دلچسپی کا باعث بنا کیونکہ جھانوی کپور شیکھر پہاڑیا کیساتھ قریبی تعلقات میں ہیں تاہم دونوں نے تاحال اپنے تعلق کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔
یاد رہے کہ جھانوی کپور روہت سراف اور ورون دھون کی فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ 2 اکتوبر 2025 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
Post Views: 8