سابق صدر عارف علوی کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک )سابق صدر عارف علوی کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں ،بدھ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پراپنی ہمشیرہ کے انتقال کاپیغام جاری کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی نے کہاکہ میری پیاری بہن، ہمدرد، دوست اور بے پناہ محبت کرنے والی ڈاکٹر زعیمہ علوی اللہ کو پیاری ہو گئیں۔
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
وہ ایک نیک دل اور مخیر خاتون تھیں جنہوں نے اپنی زندگی اللہ کی رضا اور مخلوقِ خدا کی خدمت میں وقف کر دی۔ اپنے شوہر ڈاکٹر رشید احمد کی 2019 میں وفات کے بعد ان کی اللہ سے قربت مزید بڑھ گئی۔
اللہ رب العزت نے جب انہیں یہ پکار دی ہوگی:
يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي
تو وہ مطمئن دل کے ساتھ اپنے رب کی طرف لوٹ گئیں۔
اے اللہ! اپنی رحمت سے ان کی مغفرت فرما، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما، اور ان کے درجات بلند فرما۔ آمین۔
میری بہن کے ساتھ جن کا زندگی میں تعلق رہا، ان سب سے گزارش ہے کہ ان کی کوتاہیوں کو معاف کریں اور ان کے لیے دعا کریں۔ اللہ آپ سب پر بھی اپنی رحمت نازل فرمائے۔ آمین۔
میری پیاری بہن، میری ہمدرد، میری دوست، اورمجھ سے بے پناہ محبت کرنے والی ڈاکٹر زعیمہ علوی احمد اللہ کو پیاری ہو گئیں۔
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
وہ ایک نیک دل، مخیر خاتون تھیں، جنہوں نے اپنی زندگی اللہ کی رضا اور اور اُسکے بندوں کی خدمت میں وقف کر دی تھی۔ بالخصوص… pic.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) September 10, 2025
Post Views: 7
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آگاہی ہفتہ شروع
کلیم اختر:نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے عنوان سے خصوصی آگاہی ہفتہ شروع کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد عوام کو قومی شناختی رجسٹریشن سہولیات کی فراہمی میں مزید آسانی اور تیزی پیدا کرنا ہے۔
لاہور کالج یونیورسٹی فار ویمن میں اس حوالے سے ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن فضہ شاہد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے طالبات اور اساتذہ کو قومی شناخت کی اہمیت اور نادرا کی نئی ڈیجیٹل سروسز سے آگاہ کیا۔
سانحہ 9 مئی ، ٹرائل کی کارروائی 20 ستمبر تک ملتوی
ڈی جی نادرا فضہ شاہد کا کہنا تھا کہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق، قومی فرض اور قانونی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بچوں کی پیدائش پر فوری طور پر یونین کونسل میں اندراج اور ب فارم کا حصول یقینی بنایا جائے، جبکہ 18 سال کی عمر پر قومی شناختی کارڈ بنوانا اور معیاد ختم ہونے پر بروقت تجدید کرانا ضروری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کی رجسٹریشن ہر خاندان کی ذمہ داری ہے تاکہ ہر فرد کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو سکے۔ آگاہی ہفتے کے دوران نادرا مراکز اور موبائل وینز پر شہریوں کو خصوصی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ تعلیمی اداروں میں خصوصی لیکچر سیشنز اور آگاہی پروگرامز بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔
بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر پابندی عائد
نادرا حکام کے مطابق شہریوں کو سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم اور نئی ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔