WE News:
2025-11-02@18:33:51 GMT

پیکا ایکٹ کے تحت اب تک کہاں، کتنے مقدمات درج ہو چکے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT

پیکا ایکٹ کے تحت اب تک کہاں، کتنے مقدمات درج ہو چکے ہیں؟

وزارت داخلہ کے مطابق پیکا ایکٹ کے تحت ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 372 مقدمات درج کیے گئے ہیں، پنجاب میں سب سے زیادہ 268، جبکہ بلوچستان میں سب سے کم 7 مقدمات رجسٹرڈ کیے گئے، این سی سی آئی اے نے مجموعی طور پر 1214 مقدمات درج کیے جس کی زد میں 10 صحافی بھی آگئے ہیں۔ اس قانون کے تحت درج مقدمات میں صحافیوں کی تعداد بہت کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نازیبا ویڈیوز کی تشہیر پر کریک ڈاؤن، لاہور میں پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں حکام وزارت داخلہ نے بتایا کہ پیکا ایکٹ کے تحت پنجاب میں 268، خیبرپختونخوا میں 47، سندھ میں 21، اسلام آباد میں 19، آزاد کشمیر میں 10، بلوچستان میں 7 جبکہ گلگت بلتستان میں کوئی بھی مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج نہیں کیا گیا ہے، اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا کہ صوبے اب پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ رجسٹرڈ نہیں کر سکتے۔

الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پیکا قانون کے انڈر نہیں آتے۔ پیکا صرف سوشل میڈیا پر فیک نیوز کو کنٹرول کرنے کیلیے ہے۔ اس کیخلاف شور وہ لوگ مچا رہے ہیں جو فیک نیوز اور جھوٹ پھیلا کر ڈالر کما رہے ہیں۔ pic.

twitter.com/EoYvyakhWS

— عوام بنام سرکار (@lawliga) January 31, 2025

حکام وزارت داخلہ نے بتایا کہ اسلام آباد میں پیکا ایکٹ کے تحت درج کی گئی 19 ایف آئی آرز میں سے 9 ایف آئی آر پیکا ترامیم سے پہلے درج ہوئی ہیں اور 10 پیکا ایکٹ کے بعد درج ہو چکی ہیں، ان مقدمات میں کوئی بھی مقدمہ کسی صحافی کے خلاف نہیں ہے، جبکہ 19 مقدمات میں کوئی ایک بھی ملزم گرفتار نہیں۔

ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بتایا کہ پاکستان میں این سی سی آئی اے کے مجموعی طور پر 15 دفاتر ہیں، اب تک کل 1214 مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں 10 صحافی اور 1204 دیگر عام لوگ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش، فیک نیوز پر 5 سال کی سزا ہوگی

انہوں نے بتایا کہ ان مقدمات میں سے 611 مقدمات مالی فراڈ کیسز کے ہیں، ہراسگی کے 320، نفرت انگیز تقاریر کے 174 مقدمات جبکہ غیر قانونی سمز رکھنے کے 19 مقدمات شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پیکا ایکٹ سینیٹ قائمہ کمیٹی مقدمات درج وزارت داخلہ وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پیکا ایکٹ سینیٹ قائمہ کمیٹی مقدمات درج وزارت داخلہ وی نیوز پیکا ایکٹ کے تحت وزارت داخلہ نے بتایا کہ مقدمات درج مقدمات میں درج کی

پڑھیں:

عمران خان کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی

لاہور:

سیکیورٹی خدشات کے باعث بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل حکام کی سفارش پر ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کے تحت بانی پی ٹی آئی آئندہ تمام عدالتی سماعتوں میں اڈیالہ جیل سے ہی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

محکمہ داخلہ اور جیل حکام نے متعلقہ عدالتوں کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، جبکہ ویڈیو لنک نظام کو فعال بنانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، اب تک کتنے پناہ گزین واپس جا چکے؟
  • سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • امریکا اپنے نئے نیوکلئیر دھماکے کہاں کرے گا؟
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، 27ویں ترمیم کی حمایت کردی
  • پنجاب میں زمین کے مقدمات کا 90 دن میں فیصلہ، آرڈیننس منظور
  • عمران خان کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی
  • 9 مئی کے مقدمات: عمران خان کے ٹرائل کا نیا شیڈول جاری
  • وادی سون، غیرقانونی افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 20 گرفتار، 19 مقدمات درج
  • پاکستان میں صحافیوں پر حملوں اور جرائم میں 60 فیصد اضافہ