بی آئی ایس پی اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کا پاکستان میں نوعمر بچیوں کی غذائیت کو بہتر بنانے اور خون کی کمی سے نمٹنے کیلئے مشروط مالی امدادکا منصوبہ مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نیوٹریشن انٹرنیشنل نے پاکستان میں 15 سے 19 سال عمر کی نوعمر بچیوں کی غذائیت کو بہتر بنانے اور اینیمیا یعنی خون کی کمی سے نمٹنے کیے لیے، مشروط مالی امدادکا پراجیکٹ مکمل کردیا۔2023 سے 2025 تک جاری رہنے والے اس پائلٹ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ سے زائد نوعمر بچیوں کو آئرن اور فولک ایسڈ کی ہفتہ وار خوراک کے ساتھ ان کے والدین کو غذائیت کے بارے میں معلومات اور سہ ماہی بنیاد پر مشروط مالی معاونت فراہم کی گئی۔چھ اضلا ع کے اس پراجیکٹ کے تحت 99 فیصد نوعمر بچیوں کو آئرن کی گولیاں فراہم کی گئیں جن میں سے 90 فیصد سے زائد نے باقاعدگی کے ساتھ ان کا استعمال کیا۔ جس کے نتیجے میں ان بچیوں میں آئرن کی ہلکی سے درمیانی نوعیت کی کمی کی شرح 34 فیصد بہتر ہوئی۔ غذائیت کے آگاہی سیشنز میں شرکت کی شرح بھی بچیوں میں 60 فیصد سے بڑھ کر 92 فیصد اور ماں میں 37 فیصد سے بڑھ کر 69 فیصد تک پائی گئی۔ نوعمر بچیوں میں خون کی کمی علامات کے بارے میں معلومات کی شرح 36 فیصد سے بڑھ کر 73 فیصد ہو گئی جبکہ آئرن سے بھرپور غذاں کے بارے میں آگاہی رکھنے والی بچیوں کا تناسب 15 فیصد سے بڑھ کر 59 فیصد تک پہنچ گیا۔

اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں پراجیکٹ کی کامیابیوں، تجربات اور اس کی ملک گیر سطح پر توسیع دینے کے حولے سے تبادلہ خیالات کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قومی صحت، سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان میں حقیقی صحت اصلاحات کا آغاز بیماریوں کی روک تھام سے ہوتا ہے، نہ کہ صرف نئے اسپتالوں کی تعمیر سے۔ غذائیت کی کمی، بالخصوص نوعمر بچیوں میں، پر قابو پا کر اور ایسا ماحول تشکیل دے کر جو صحت مند غذا کے انتخاب کی حوصلہ افزائی کرے، ہم یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ مائیں اور بچے صحت مند رہیں اور ہمارا ملک ایک مضبوط مستقبل کی طرف بڑھے۔ان کا کہنا تھاکہ وزارت صحت اس مقصد کے حصول میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔نوعمری، جسمانی اور نفسیاتی دونوں اعتبار سے انسانی زندگی کا ایک انتہائی اہم مرحلہ ہے لیکن بد قسمتی سے حالیہ دنوں تک پاکستان میں صحت اور غذائیت کے اقدامات میں اس طبقے کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ قومی غذائیت سروے 2018 کے مطابق نصف سے زائد (54.

7فیصد)نوعمر بچیاں خون کی کمی (انیمیا)کا شکار ہیں۔ اس کے قلیل مدتی علامات میں تھکن، سستی، اور توجہ کی کمی کی صورت میں پیدا ہوتے ہیں، جبکہ طویل مدتی نتائج، ذہنی نشوونما میں رکاوٹ اور کام کرنے کی صلاحیت میں کمی کے طور پر سامنے آتے ہیں۔ یہ تمام اثرات وقت کے ساتھ تعلیمی کارکردگی اور انسانی سرمایہ کی ترقی کو بری طرح متاثر کرتے ہیں یہ پراجیکٹ خاص طور پر نوعمر بچیوں میں انیمیا کی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے بے نظیرانکم سپورٹ، سماجی تحفظ پروگرام کی کامیابیوں کے پش نظر رکھ کر ترتیب دیا گیا

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل سی سی ٹی/این ایس ای آر، ڈاکٹر عاصم اعجاز نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پراجیکٹ نوعمرنسل کی صحت اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے لیے بی آئی ایس پی کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماجی تحفظ کو نوعمر بچیوں جو ہمارے نظامِ صحت میں اکثر نظرانداز کر دی جاتی ہیں کے لیے لازمی غذائی معاونت سے جوڑ کر ہم نہ صرف انیمیا میں کمی لا سکتے ہیں بلکہ انسانی سرمائے کو مستحکم بنا سکتے ہیں اور غذائی کمی و غربت کے نسل در نسل منتقل ہونے والے چکر کو بھی توڑ سکتے ہیں۔پاکستان میں نیوٹریشن انٹرنیشنل کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر شبینہ رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹریشن انٹرنیشنل کے لیے یہ باعثِ فخر ہے کہ وہ پاکستان میں نوعمر بچیوں کی غذائیت سے متعلق پروگراموں میں پیش پیش ہے، جہاں انیمیا پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ سکولوں میں آئرن اور فولک ایسڈ سپلیمنٹ پروگرام کے کامیاب نفاذ اور اس سے ملک بھر میں ہزاروں بچیوں کے مستفید ہونے کے تجربے کی بنیاد پر اوراپنی تکنیکی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ پائلٹ پراجیکٹ خاص طور پر سکول نہ جانے والی نوعمر بچیوں میں انیمیا پر قابو پانے کے لیے تشکیل دیا گیا۔ اس پراجیکٹ کے مثبت اثرات ہمارے لیے باعثِ اطمینان ہیں اور یہ موجودہ نظام کے اندر رہتے ہوئے کم لاگت اور زیادہ اثر رکھنے والے اقدامات کے فروغ کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت نے گھریلو استعمال کیلئے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی اٹھالی حکومت نے گھریلو استعمال کیلئے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی اٹھالی سابق ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزاد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، کیپیٹل ہسپتال کو اسٹیٹ لائف انشورنس کے پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ قومی بیانیے کی تشکیل کیلئے قومی پیغام امن کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری سینیٹر عرفان صدیقی کے نام پر اراکین قومی اسمبلی کو مالی فراڈ کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف برطانیہ میں ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل ایکسپو 2025 میں شرکت کرنیوالے سعودی پویلین کا باضابطہ افتتاح TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نوعمر بچیوں کی غذائیت نیوٹریشن انٹرنیشنل پاکستان میں مشروط مالی خون کی کمی

پڑھیں:

مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبہ، پاکستان کویت کے درمیان 25ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط

مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبہ، پاکستان کویت کے درمیان 25ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے پاکستان اور کویت کے درمیان دوسرے قرض پروگرام پر دستخط ہوگئے۔ ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی حکومت کویت فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ کے ذریعے رقم فراہم کرے گی

اس پروگرام کے تحت مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے 7 اعشاریہ5ملین کویتی دینار (25ملین ڈالر)ملیں گے، پاکستان کی جانب سے معاہدے پر سیکرٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کیے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق سیکریٹری اقتصادی امور حمیر کریم نے مسلسل معاونت پر کویتی حکومت کا شکریہ ادا کیا، سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا کہ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن فہد ہشام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کویت فنڈ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کے لئے معاونت فراہم کرتے رہیں گے، کویت اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشاہ محمود قریشی اسپتال منتقل، پی ٹی آئی پرانی قیادت کی ریلیز عمران خان تحریک چلانے کیلئے ملاقات شاہ محمود قریشی اسپتال منتقل، پی ٹی آئی پرانی قیادت کی ریلیز عمران خان تحریک چلانے کیلئے ملاقات ایف آئی اے کا یوٹرن، شبر زیدی کے خلاف مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ پنجاب بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے حد بندیوں کیلئے ڈھائی ماہ کی مہلت دیدی ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم، تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ نہ ہوسکا کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز کا پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • پاکستان میں تعلیم کا بحران؛ ماہرین کا صنفی مساوات، سماجی شمولیت اور مالی معاونت بڑھانے پر زور
  • جماعت اسلامی کا احتجاجی مارچ ‘ ریڈ لائن منصوبہ فوری مکمل و حتمی تاریخ دینے کا مطالبہ
  • ریچھوں کے بڑھتے حملوں سے نمٹنے کیلئے جاپانی حکومت کا انوکھا اقدام
  • بابر اعظم کا نیا سنگ میل ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلےباز بن گئے
  • ایک سال میں حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب روپے کا اضافہ، مجموعی قرض 84 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا
  • مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبہ، پاکستان کویت کے درمیان 25ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سی ڈی اے اور سپارکو کے درمیان بہتر شہری منصوبہ بندی کے حوالے سے سیٹلائٹ امیجز کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال
  • پاکستان کو جنگ نہیں بلکہ بات چیت کے ذریعے تعلقات بہتر بنانے چاہییں، پروفیسر محمد ابراہیم
  • یوٹیوب نے کم معیار ویڈیوز کو بہتر بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کر دیا