کراچی؛ ویگو ڈالے میں سوار شہریوں کو لوٹنے کی کوشش، شہری کی فائرنگ سے ڈکیت زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
کراچی:
گلستان جوہر میں ڈبل کیبن ویگو ڈالے میں سوار شہریوں کو اسلحے کے روز پر لوٹنے کی کوشش کے دوران ویگو ڈالے میں سوار شہری کی فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی ہوگیا جبکہ ڈکیتوں کی فائرنگ سے ایک راہ گیر شہری بھی زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہر بلاک 12 نجی اسپتال کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے تعاقب کے بعد ڈبل کیبن ویگو ڈالے میں سوار شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی تو ویگو ڈالے میں سوار شہریوں نے ڈکیتوں پر فائرنگ کر دی جس پر مسلح ڈکیتوں کی جانب سے بھی ویگو ڈالے میں سوار شہریوں پر جوابی فائرنگ کی گئی۔
دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت اور راہ گیر شہری زخمی ہوگیا جبکہ زخمی ڈکیت کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، موقع پر موجود شہریوں نے زخمی ڈکیت کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے زخمی ڈکیت اور زخمی راہ گیر شہری کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا۔
ایس ایچ او شارع فیصل انعام جونیجو کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت کی شناخت اسماعیل اور زخمی راہ گیر شہری کی شناخت بھگوان داس کے نام سے کی گئی ہے، زخمی ڈکیت کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد ڈبل کیبن ویگو ڈالے میں سوار شہری موقع سے چلے گئے تھے جنہیں تلاش کیا جا رہا ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت کے مفرور ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: راہ گیر شہری زخمی ڈکیت
پڑھیں:
چارسدہ میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید‘ سب انسپکٹر زخمی
چارسدہ (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے چارسدہ کے علاقے ماجوگی میں اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔ ڈی پی او کے مطابق ملزموں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید اور سب انسپکٹر زخمی ہو گیا۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔