کوئٹہ میں سائبر کرائم ایجنسی کی کارروائی، بلیک میلنگ اسکینڈل بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ اسکینڈل بے نقاب کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:نفرت انگیز تقریر کا معاملہ: اینکر پرسن عمر عادل کو سائبر کرائم ایجنسی کا دوسرا نوٹس
ترجمان کے مطابق ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی نازیبا ویڈیوز واٹس ایپ پر شیئر کیں اور والد سمیت منگیتر کو بلیک میل کیا۔
کارروائی کے دوران اہم ملزم رانا محمد معظم کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے ساتھی حمد اللہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے موبائل فون اور ریکارڈ قبضے میں لے کر فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک سے منسلک کارندے گرفتار، درجنوں ویب سائٹس بلاک
واقعے کا مقدمہ سائبر کرائم ایکٹ 2016 کی دفعات 21 اور 24 کے ساتھ ساتھ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 109 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے دونوں گرفتار ملزمان کا ریمانڈ منظور کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیلک میل سائبر کرائم عدالت کوئٹہ.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
26نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمے میں 11 گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، ملزمان نے فرد جرم عائد ہونے پر صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
مقدمے میں پی ٹی آئی قیادت 13 نومبر تک عبوری ضمانتوں پر ہے، پولیس نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں شامل 195 کارکنان میں سے گرفتار ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کر دیا جبکہ 184 غیر حاضر ملزمان کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔