آذربائیجان کا وزٹ ویزا: فیس اور دیگر اہم تفصیلات جانیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستانیوں کیلئے آذربائیجان کے وزٹ ویزا کی فیس کیا ہے اور ستمبر کے مہینے میں کیوں جانا چاہیے؟ اس متعلق تمام تفصیلات سامنے آگئیں۔
آذربائیجان شاندار بحیرہ کیسپین اور دلفریب کوہ قفقاز سے گھرا ہوا ایک ملک ہے جہاں ہر سال دنیا بھر سے بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں، یہ ملک بھرپور ثقافتی ورثے، خوبصورتی اور تاریخی مقامات کا ایک دلچسپ امتزاج ہے۔
اس کا دارالحکومت باکو ایک متحرک شہر ہے جہاں جدید فن تعمیر تاریخی نشانات کے ساتھ موجود ہے۔ سیاح ملک کے دورے کے دوران یونیسکو کی فہرست میں شامل پرانا شہر (ایچریشہر)، مشہور فلیم ٹاورز کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔
ستمبر کا مہینہ اہم کیوں؟
آذربائیجان مئی اور ستمبر کے دوران سب سے پُرکشش موسم اور دلکش منظر ہوتا ہے جو سیاحوں کو خوب لطف اندوز کرتا ہے۔ مئی سیاحت کے موسم کا آغاز ہوتا ہے، یہ وقت خاص طور پر فطرت کے شائقین اور کوہ پیماؤں کیلیے بہترین ہے۔
ستمبر کا مہینہ بھی سازگار موسم لاتا ہے جہاں گرم، دھوپ اور درختوں میں خزاں کے رنگوں کی پہلی جھلک نظر آتی ہے۔ یہ مہینہ ثقافتی تجربات سے بھی مالا مال ہے کیونکہ کئی علاقوں میں فصل کے تہوار منعقد ہوتے ہیں۔
وزٹ ویزا کی فیس
آذربائیجان نے پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے شہریوں کیلیے ای وزٹ ویزا جاری کرنے کیلیے ایک آن لائن سروس شروع کی ہے، یہ دو قسم کے ویزوں کی پیشکش کرتا ہے جس میں اسٹینڈرڈ اور ارجنٹ شامل ہیں۔
اسٹینڈرڈ کیٹیگری میں 30 دن کے سنگل انٹری ای وزٹ ویزا کی فیس 20 ڈالر ہے جبکہ درخواست دہندہ کو سروس فیس کے طور پر 5 ڈالر اضافی ادا کرنے ہوں گے۔
کیٹیگری میں ویزا درخواست پر غور کا دورانیہ 3 سے 5 دن ہے۔
ارجنٹ ای وزٹ ویزا کی فیس 50 ڈالر ہے، اس کیٹیگری میں ویزا درخواست پر غور کا دورانیہ 3 سے 5 گھنٹے ہے۔
درخواست کیسے دیں؟
پاکستانی شہری ASAN Visa سسٹم لنک https://evisa.
آذربائیجان کا ای ویزا 90 دن کیلیے ہے جس میں ملک میں 30 دن قیام کی اجازت ہوتی ہے۔
Post Views: 5ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزٹ ویزا کی فیس
پڑھیں:
سعودی عرب میں عمرہ ویزا کے نئے ضوابط آئندہ ہفتے نافذ ہوں گے
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ ویزا کے ضوابط میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں جو آئندہ ہفتے سے نافذالعمل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:علاج سے بڑھ کر احتیاط: سعودی عرب کا صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کا نیا وژن
نئی پالیسی کے تحت اگر کسی زائر نے ویزا جاری ہونے کے 30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخلہ نہ لیا تو اس کا ویزا خود بخود منسوخ ہو جائے گا۔
وزارت کے ذرائع کے مطابق ویزا کی مدتِ کارکردگی (یعنی سعودی عرب میں داخلے سے قبل) 3 ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دی گئی ہے، تاہم داخلے کے بعد قیام کی اجازت بدستور 3 ماہ ہی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا کا پہلا ’ اسکائی اسٹیڈیم‘: سعودی عرب 2034ء کے فٹبال ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار
قومی کمیٹی برائے عمرہ و زیارت کے مشیر احمد بجعفیفر نے کہا کہ یہ اقدام اس لیے کیا گیا ہے تاکہ عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو بہتر انداز میں منظم کیا جا سکے، خاص طور پر موسمِ گرما کے اختتام اور مکہ و مدینہ میں درجہ حرارت میں کمی کے بعد زائرین کی آمد میں متوقع اضافے کے پیش نظر۔
رپورٹس کے مطابق رواں عمرہ سیزن کے آغاز (جون 2025) سے اب تک دنیا بھر سے 40 لاکھ سے زائد عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حج سعودی عرب سعودی ویزا عمرہ مکہ مدینہ