کمسن بچیوں اور بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے گرفتار درندہ صفت ملزم کے خلاف مزید 2 مقدمات درج کر لیے گئے، گرفتار ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 6 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق کمسن بچیوں اوربچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے ڈیفنس پولیس کے ہاتھوں گرفتاردرندہ صفت ملزم شبیراحمد تنولی ولد محمد شفیق کے خلاف مزید2مقدمات درج کرلیے گئے۔

گرفتارملزم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد6 ہوگئی ہے، ایس ایچ او ڈیفنس غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ  گرفتارملزم اپنی ہوس کا زیادہ نشانہ کمسن بچیوں کو بناتا تھا اور گرفتار ملزم کے خلاف مزید مقدمات متاثرہ بچیوں کے اہلخانہ کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے ذریعے ملزم کو شناخت کیا۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف مزید شواہد اکٹھا کیے جا رہے ہیں تاکہ گرفتار ملزم کے خلاف کیس کو مضبوط سے مضبوط بنایا جا سکے اور اس سلسلے میں ایک تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جو مختلف پہلووؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گرفتار ملزم کے خلاف کے خلاف مزید اپنی ہوس کا

پڑھیں:

کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف  کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد

کراچی:

حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی میں ڈیڑھ کرور روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالرز برآمد کرلیے گئے۔

ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی  نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم  کو گرفتار گرفتار  کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم بلال سلیم کو کلفٹن (کراچی) سے گرفتار کیا گیا ہے، جو  حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔ ملزم کے قبضے سے 55000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔

گرفتار ملزم سے موبائل فونز ، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے  ہیں۔ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن بھی نہیں کر سکا، جسے باضابطہ گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • راولپنڈی ؛ افغان باشندوں کو مکان کرایہ پر دینے والے 18 مالک مکان گرفتار
  • سرگودھا: 15 سالہ طالبہ سے 16 ماہ تک 5 ملزمان کی مبینہ زیادتی
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
  • راولپنڈی: غیر قانونی افغانی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 مالک مکان اور 163 افغانی گرفتار
  • پنڈی: افغانیوں کو مکان کرائے پر دینے والے 16 مالکان اور 163 افغانی گرفتار
  • لاہور؛ پولیس کے خدمت مرکز میں رشوت لیکر لائسنس بنانے کا انکشاف
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف  کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
  • وادی سون، غیرقانونی افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 20 گرفتار، 19 مقدمات درج