دوحہ میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس آج ہوگا، 50 ممالک کے رہنماؤں کی شرکت متوقع
اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT
دوحہ: قطر میں آج عرب اور اسلامی ممالک کا اہم سربراہی اجلاس ہورہا ہے جس میں 50 سے زائد ملکوں کے رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ اجلاس میں غزہ کی صورتحال، اسرائیلی جارحیت اور دوحہ پر حالیہ فضائی حملے پر غور کیا جائے گا۔
قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ اسرائیلی کارروائیاں قطر کی ثالثی کوششوں کو نہیں روک سکتیں، عالمی برادری کو چاہیے کہ اسرائیل کے جرائم پر دوہرا معیار ترک کرے اور اسے جوابدہ بنائے۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، ایرانی صدر مسعود پزشکیان، عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی شرکت متوقع ہے، جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس پہلے ہی دوحہ پہنچ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایک مسودہ قرارداد پیش کیا جائے گا جس میں اسرائیلی حملے کی مذمت اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے عالمی سطح پر کوششوں کی اپیل کی جائے گی۔ تاہم اس وقت تک کسی اقتصادی یا سفارتی اقدام کی شق شامل نہیں کی گئی۔
سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس خلیجی اور اسلامی ممالک کے اتحاد اور قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہوگا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دوحہ؛ عرب اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس شروع، 50 سے زائد مسلم ممالک کے سربراہان کی شرکت
سٹی 42 : قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا ۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت 50 سے زائد مسلم ممالک کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوئے ہیں۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے عرب اسلامی اجلاس سے خطاب کیا ، جس کے دوران انہوں ںے قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطین کا مسئلہ حل کرنے پر زور دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا