لانڈھی اسپتال چورنگی پر المناک حادثہ،ماں بیٹا واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-26
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے مختلف علاقوں لانڈھی، بلدیہ اور ڈیفنس میں ایک گھنٹے کے دوران حادثات میں ماں بچے سمیت 4افراد جاں بحق اور 3افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی اسپتال چورنگی پر پیش آنے والے افسوس ناک حادثے میں واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹینکر بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا۔ جاں بحق ماں بیٹے کی شناخت بیس سالہ 20سالہ ارمان ولد احمد اور 45 سالہ رئیسہ زوجہ احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ واقعے میں 24 سالہ حسنین ولد احمد زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ تاہم ڈرائیور کی گرفتاری کے حوالے سے تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ بعد ازاں میتوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر موچکو تھانے کی حدو د بلدیہ ناردرن بائی پاس نزد حاجی خواستی گوٹھ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت 28سالہ شہباز اور زخمی کی25سالہ داؤد ولد اسلم کے نام سے ہوئی ہے، لاش اور زخمی کو سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ ادھر ڈیفنس میں ساحل تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 8 کریک ویسٹا کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں یار جان نامی موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ساکران روڈ پر گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-12
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں بچی اور خاتون سمیت 4 افراد جاںبحق ہوگئے‘ دیگر واقعات میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق حب چوکی ساکران روڈ چڑھائی کے قریب گھر میں فائرنگ سے 30سالہ عزیز الرحمن ولد عبدالفتح نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ ابراہیم حیدری تھانے کی حدود کورنگی سیکٹر 51C (A&S) ریزیڈنسی کے قریب خود کو گولی مار کر 21 سالہ سیکورٹی گارڈ نعمان نے خود کشی کرلی۔ سرجانی میں 51 سی گھر سے 9 سالہ بچی کی پھندا لگی لاش ملی۔ متوفیہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 21 کے گھر سے خاتون کی کئی روز پرانی لاش ملی‘ متوفیہ کی لاش کو متعلقہ تھانے سے ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 35 سالہ شائستہ زخمی ہوگیا۔ لانڈھی تھانے کی حدود کورنگی نمبر 6 نیوی روڈ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 35 سالہ شہروز ولد محمد افضل زخمی ہوا۔ شاہ لطیف تھانے کی حدود ملیر رزاق آباد دھنی پرتو گوٹھ ٹیلیفون ایکس چینج کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 28 سالہ راشد ولد غلام قادر زخمی ہوگیا۔ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود نیو کراچی بھٹی چوک کے قریب فائرنگ سے 30سالہ عرفان ولد علی گوہر زخمی ہوا ۔