شہباز شریف جینوا میں نواز شریف کی عیادت کے بعد لندن پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر اور (ن) لیگ برطانیہ کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔لندن پہنچنے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے جینوا میں (ن) لیگ کے صدر نواز شریف سے ملاقات کرکے ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے نواز شریف کو امریکا کے دورے اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے متعلق آگاہ بھی کیا۔ شہباز شریف لندن میں تین دن قیام کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ نواز شریف 7 روز سے جینوا کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ سابق وزیراعظم کو گزشتہ روز اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف جینیوا کے ہوٹل میں بیٹے حسن نواز اور ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں۔ فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف ہر لحاظ سے تندرست ہیں، ان کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سال سے ان کا علاج کر رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نواز شریف
پڑھیں:
پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر قیمت اداکرےگا: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دنیاکو دیکھا دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئےہرقیمت اداکرےگا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ استحکام اور دفاع وطن میں عزم کا مظاہرہ کیا.دنیا بھر میں جاری تنازعات نے امن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا مقابلہ کیا، ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے. ہم سمجھتے ہیں ترقی اسی معاشرے میں ممکن ہے جہاں امن و سلامتی ہو۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ امن و استحکام ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے، امن و سلامتی کے موضوع پر پارلیمانی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا پاکستان کیلئے باعث فخر ہے۔