پاکستان نے ایک اور بھارتی کھلاڑی کے خلاف آئی سی سی میں شکایت کر دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
پاکستان نے سوریا کمار کے بعد ایک اور بھارتی کھلاڑی کیخلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں شکایت کر دی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے بعد ایک اور بھارتی کھلاڑی کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرا دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے بھارتی ٹیم کے فاسٹ باؤلر ارشدیپ سنگھ کے خلاف ایکشن لینے کیلئے آئی سی سی میں درخواست دے دی ہے۔ذرائع نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے آئی سی سی میں درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ سنگھ نے 21 ستمبر کو میچ کے اختتام پر انتہائی نازیبا اشارے کئے، ارشدیپ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ سنگھ نے تماشائیوں کو غیر اخلاقی اشارے کئے، بھارتی کھلاڑی نے غیر اخلاقی اشارے کر کے کھیل کی ساکھ مجروح کی۔ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی کی جانب سے ارشدیپ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف بھی آئی سی سی میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سوریا کمار یادیو نے سیاسی باتیں کر کے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بھارتی کھلاڑی سوریا کمار کے خلاف
پڑھیں:
ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ: محمد آصف ایونٹ سے باہر، اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام
آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں اعزاز کا دفاع کرنے والے پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں باہر ہو گئے۔ قطر کے شہر دوحہ میں جاری آئی بی ایس عالمی سنوکر چیمپئن شپ کے پانچویں دن تمام پاکستانی کھلاڑیوں کا سفر تمام ہوا، اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لئے کوشاں تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف کوارٹر فائنل میں پولینڈ کے مائیکل سزوبرکزی سے سخت مقابلے کے بعد 3-4 فریم سے ہار گئے۔ محمد آصف نے پری کوارٹر فائنل میں انتہائی تجربے کار کھلاڑی ایران کے عامر سرکوش کو مات دی تھی، پاکستان کے اسجد اقبال بھی کوارٹر فائنل میں ناکامی سے دوچار ہوئے، ان کو انگلینڈ کے ہاروی چینڈلر نے1-4 فریم سے زیر کیا، اسجد اقبال نے پری کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے چاؤ ہون مان کو 1-4 سے شکست دی تھی۔ پاکستان کے عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر اور شاہد اقبال پہلے ہی چیمپئن شپ سے باہر ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ بھارت کے معروف کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپئن پنگٹ ایڈوانی بھی پہلے ہی راؤنڈ میں شکست سے ہمکنار ہوئے تھے۔