راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں خطرناک وار کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں کا خطرناک وار کا سلسلہ جاری ہے جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے کُل 10305 مریضوں کی سکریننگ کی گئی 622 ڈینگی کنفرم مریض آئے۔ رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
ڈینگی کے 58 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499، اب تک 52 لاکھ 87 ہزار 353 گھروں کی چیکنگ ہوچکی ہے۔
گھروں میں 1 لاکھ 54 ہزار879 گھر ڈینگی پازٹیو رہے۔ اسپاٹ چیکنگ 14 لاکھ 15 ہزار، 120 سپاٹ چیک کیے گے اور 20 ہزار 585 اسپاٹ پازٹیو رہے ۔
1 لاکھ 75 ہزار 464 مقامات سے لاروا ملا جسے تلف کردیا گیا۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4183 ایف آئی آرز، 1760 بلڈنگ سربمہر اور 3389 چالان درج کیے گئے۔
ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 1 کروڑ 3 لاکھ 55 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ دھاماں سیداں، دھمیال، رینال، ڈھوک دلال، ڈھوک نجو، ڈھوک منشی سے ڈینگی لاروا ملا اور ڈینگی مریض سامنے آئے۔
علاوہ ازیں رحمت آباد، کھنہ ڈاک، وارث خان اور گرجا لکھن سے بھی ڈینگی لاروا ملا اور ڈینگی کے مریض سامنے آئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈینگی کے
پڑھیں:
اسلام آباد میں پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے شرکا کی آمد کا سلسلہ جاری
دنیا کے مختلف ممالک سے پارلیمانی وفود بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ یہ کانفرنس 11 اور 12 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق آذربائیجان، ازبکستان، کینیا، فلسطین، مراکش، روانڈا، مالدیپ، ملیشیا، فلپائن، سربیا، نیپال، لائبیریا، سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک کے وفود اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
اردن سے نائب وزیرِاعظم توفیق کریشان کی قیادت میں وفد پہنچا جس میں رکن ایوانِ بالا راکان حمادہ الفواز سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔ سینیٹ آف پاکستان کے سینئر افسران نے وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
آذربائیجان سے نائب اسپیکر ملی مجلس مسٹر علی احمدوف، ازبکستان سے نائب چیئرمین سینیٹ صادق سافویف، جبکہ کیمرون سے رکن پارلیمنٹ کاماسی سیمون پوہے کی قیادت میں وفود پہنچے۔
یہ بھی پڑھیے: برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں نیا باب رقم، پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اسپیکرز اجلاس اختتام پذیر
سابق صدرِ گواتیمالا جمی مورالیس، کینیا کے نائب اسپیکر فراح معلم محمد، اور فلسطینی نیشنل کونسل کے اسپیکر راوحی احمد محمد فتوح بھی اپنے وفود کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے۔
سعودی عرب سے شورٰی کونسل کے نائب چیئرمین عبداللہ بن آدم فلّاتہ کی قیادت میں وفد پہنچا جس میں ڈاکٹر عثمان حقامانی، عبداللہ اطلَس اور ڈاکٹر معین المدنی شامل ہیں۔ سینیٹر ندیم احمد بھٹو اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے سینئر افسران نے سعودی وفد کا استقبال کیا۔
مراکش سے ایوانِ بالا کے اسپیکر محمد ولد راشد، روانڈا سے سینیٹ کے صدر فرانسوا زاویئر، مالدیپ سے اسپیکر عبدالرؤف عبداللہ، ملیشیا سے ایوانِ بالا کے نائب صدر نور جزلان بن محمد، اور فلپائن کے اعلیٰ حکام بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سہ فریقی اسپیکرز اجلاس سے عوام کو کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں؟
الجزائر سے رکن پارلیمنٹ سعد عروس، بارباڈوس سے اسپیکر آرتھر یوجین ہولڈر، اور سربیا سے قومی اسمبلی کے نائب اسپیکر ایڈن جیرلیک کی قیادت میں بھی وفود اسلام آباد پہنچے۔
تاجکستان کے ایوانِ نمائندگان کے نائب اسپیکر عزیز گیوزودا، بین الاقوامی تنظیم GCPR گلوبل کے ڈاکٹر نورالعلام مزمدار، اور نیپال کی ایوانِ نمائندگان کے سیکرٹری ہرکا راج رائے بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی روسی اسپیکر کو انٹرنیشنل اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت
لائبیریا کے اسپیکر رچرڈ ناگبے کون اور ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز کی امن و مصالحت کمیٹی کے رکن سیم پی جاللہ نے بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آمد کی۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے سینئر ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول طارق بن وحید اور دیگر افسران نے تمام معزز مہمانوں کا ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔
یہ کانفرنس عالمی امن، پارلیمانی سفارتکاری، جمہوری اقدار اور بین الاقوامی مکالمے کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہو گی اور مختلف ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان تعاون و تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیکرز اسلام آباد پارلیمان