پاکستان امن و استحکام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا: جنرل ساحر شمشاد
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
پاکستان امن و استحکام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا: جنرل ساحر شمشاد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیزاور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے منعقدہ اسلام آباد سمپوزیم کی اختتامی تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تمام مقررین اور ماہرین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خطے اور عالمی منظرنامے پر اپنے قیمتی تجزیات پیش کیے۔جنرل ساحر شمشاد نے بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی حالات کے تناظر میں پاکستان کے فعال کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان ہمیشہ عزت، مکالمے اور اصولی سفارتکاری کے ذریعے شمالی و جنوبی دنیا کے درمیان توازن قائم رکھنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو تصادم کے بجائے تعاون کو فروغ دینا ہوگا پاکستان باہمی احترام اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری پر مبنی پرامن بقائے باہمی کے نظریے سے رہنمائی حاصل کرتا ہے۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان فلسطین اور جموں و کشمیر جیسے دیرینہ تنازعات کے منصفانہ اور پرامن حل کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، پاکستان تہذیبوں اور خطوں کے سنگم پر کھڑا ایک ذمہ دار ملک ہے جو ہمیشہ بردباری، توازن اور تعمیری روابط کے ذریعے عالمی امن کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔تقریب میں نامور ماہرینِ تعلیم، اعلی سرکاری حکام، غیر ملکی سفیر، کاروباری برادری کے نمائندگان، طلبہ اور مختلف جامعات کے اساتذہ نے شرکت کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتاجروں، علما، سول سوسائٹی نے مذہبی جماعت کی جمعہ کو ہڑتال کی کال مسترد کردی تاجروں، علما، سول سوسائٹی نے مذہبی جماعت کی جمعہ کو ہڑتال کی کال مسترد کردی جلا ئوگھیرئوا اور امن تباہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ معرکہ حق میں مثر ثابت ہونے پر انڈونیشیا نے بھی چین سے جے-10 لڑاکا طیارے خریدنیکا فیصلہ کرلیا وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی خیبر پختونخوا ہا ئوس آمد، انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال اسرائیل اب فلسطینیوں کو انکی زندگی انکی مرضی سے گزارنے دے؛ بورس جانسن تشدد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے بند، حکومت پنجاب کا بڑا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کردار ادا کرتا رہے گا کے فروغ میں
پڑھیں:
غزہ جنگ بندی معاہدے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا: مصری وزیر خارجہ
مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبد العاطی رسمی دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اتوار کو اسلام آباد آمد پر انہوں نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر بدر نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور غزہ میں امن و استحکام کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے دیرینہ دوستانہ تعلقات، بھائی چارے اور مشترکہ اہداف پر بات کی۔ہفتے کو نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان غزہ میں قیام امن کے لیے مجوزہ انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس (آئی ایس ایف) میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے، تاہم پاکستان حماس کو غیر مسلح کرنے کے عمل میں حصہ نہیں لے گا۔انہوں نے واضح کیا تھا کہ یہ کام فلسطینی انتظامیہ اور ان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے اور پاکستان سمیت کئی مسلم ممالک اس کردار کے لیے تیار نہیں ہیں۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اتوار کو مصری وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مصری وزیر خارجہ کا یہ دورہ مشترکہ اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک معیشت، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔اسلام آباد میں موجود مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور دہشتگردی و شدت پسندی کے خلاف مل کر کام کرے گا۔ڈاکٹر بدر احمد محمد نے پاکستان میں شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان مضبوط، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے اور یہ وقت یکجہتی کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں پاکستان کا تعاون قابلِ تعریف ہے اور مصر اس تعاون کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ مصر پاکستان کے ساتھ مل کر دہشتگردی اور شدت پسندی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کرے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ممالک مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بدر احمد محمد نے واضح کیا کہ مصر کا مطالبہ ایک آزاد فلسطینی ریاست ہے اور مسئلہ فلسطین کا حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر غزہ میں قیام امن اور جنگ بندی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے میں پاکستان نے بھی اہم اور قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔مصری وزیر خارجہ نے مختلف کثیرالجہتی فورمز پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک تجارت بڑھانے، مشترکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔