جماعت اسلامی ضلع غربی کے سابق نائب گل رحیم خان انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق نائب امیر جماعت اسلامی ضلع غربی گل رحیم خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، گل رحیم خان گزشتہ عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی ڈاکٹر نورالحق‘ امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثرحسین انصاری اور نظم ضلع نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت، بلندیِ درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنان نے مرحوم کو ایک مخلص، تحریکی اور محنتی ساتھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو دیر تک یاد رکھا جائے گا۔مرحوم گل رحیم خان کی نمازِ جنازہ آج (جمعہ) کی نماز کے بعد ڈسلوا ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد بلاک 3 میں ادا کی جائے گی ۔للہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ضلع گل رحیم خان
پڑھیں:
قابض میئر اپنی نااہلی کا الزام جماعت اسلامی پر لگا رہے ہیں‘ کاشف شیخ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-01-13
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کا گٹروں میں ڈوب کر جاںبحق ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے شہری شدید خوف وہراس اور عدم تحفظ کا شکار ہیں مگر قابض جعلی میئر اس کا الزام بھی جماعت اسلامی پر تھوپ رہے ہیں ۔عوام کے جان ومال کا تحفظ سندھ حکومت کا اولین فرض ہے اور امن کے بغیر ترقی ناممکن ہے اس لیے قیام امن کے لیے خصوصی اور مؤثر اقدامات کیے جائیں اور عوام کے جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔