واٹر ایڈ کے تحت واش پراجیکٹ خواتین کی صحت میں انقلابی کردار ادا کررہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی محمد سلیم بلوچ نے کہا ہے کہ واٹر ایڈ کے تحت ’’واش پراجیکٹ‘‘ خواتین کی بنیادی صحت کے حوالے سے انقلابی کام کررہا ہے۔ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے اور اس ضمن میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے فعال کردار ادا کیا ہے جبکہ حکومتِ سندھ نے منصوبے کی تکمیل میں بھرپور معاونت فراہم کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں واٹر ایڈ کے زیرِاہتمام خواتین کی بنیادی صحت سے متعلق ’’واش سیمینار‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں اراکینِ سندھ اسمبلی ہیر سوہو، کرن مسعود، کنٹری ڈائریکٹر میاں محمد جنید اور صوبائی ہیڈ راحیماں سمیت بڑی تعداد میں شرکا موجود تھے۔ محمد سلیم بلوچ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بوتلوں کی صفائی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
موجودہ دور میں پانی کی بوتلوں کا استعمال بہت زیادہ بڑھ چکا ہے، طالبعلموں سے لے کر دفاتر جانے والے افراد سب ان کا استعمال کرتے ہیں۔ویسے تو ان بوتلوں میں صاف پانی بھرا جاتا ہے مگر کیا انکی صفائی کا خیال نہ رکھنے سے مسائل بھی بڑھ سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ایسی بوتلیں جراثیم کا گڑھ ہوتی ہیں، چاہے ان میں کسی بھی قسم کا سیال بھرا جائے۔ ضروری ہے کہ انہیں اچھی طرح صاف کیا جائے۔پانی کی بوتلوں میں جراثیم ہمارے منہ کے ذریعے اس وقت پہنچتے ہیں جب ہم پانی پیتے ہیں اور ہاتھوں سے جب ہم اس کے ڈھکن کو چھوتے ہیں۔بوتل میں وہ حصہ جہاں سے پانی باہر نکلتا ہے، وہ جراثیم کی افزائش نسل کا مرکز بن جاتا ہے جن میں صحت کے لیے نقصان دہ بیکٹیریا اور دیگر جراثیم موجود ہوسکتے ہیں۔بین الاقوامی یونیورسٹی کی طبی ماہر کے مطابق پانی کی بوتلوں کی صفائی کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔اگر بوتلوں کی صفائی کا خیال نہ رکھا جائے تو پیٹ درد، گلے میں خراش اور سنگین کیسز میں الرجی یا دمہ کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ ماہرین بوتل صاف کرنے کے طریقہ کار کو ابھی تک واضح نہیں کرسکے۔