Jasarat News:
2025-12-02@16:33:29 GMT

مواچھ گوٹھ میں جھلسنے والے دو معصوم بہن بھائی دم توڑ گئے

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ مواچھ گوٹھ میں گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں جھلسنے والے دو معصوم بہن بھائی دورانِ علاج سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک نشے کے عادی شخص نے مبینہ طور پر پڑوسی کے چار بچوں پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ واقعے میں 13 سالہ لڑکی اور 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگئے، جب کہ دو دیگر بچے جھلس کر شدید زخمی ہیں اور زیرِ علاج ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ بچوں نے ملزم کو چھیڑا تھا جس پر اس نے کپڑوں کی گٹھڑی میں مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی اور جلتی گٹھڑی بچوں پر پھینک دی۔واردات کے بعد ملزم نے خود پر تیز دھار آلے سے وار کر کے خودکشی کرلی۔اہلِ علاقہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندان کو فوری امداد اور انصاف فراہم کیا جائے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

معصوم بچے ابراہیم کی المناک موت سے پورا شہر سوگوار ہے،زبیرطفیل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے صدر اورسابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیرطفیل نے گزشتہ روز نیپا چورنگی گلشن اقبال میں ہونے والے ناخوشگوار واقعہ میںساڑھے تین سالہ معصوم بچے کی کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ چھیپا، ایدھی اور شہریوں نے تو نہ صرف اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں حصہ لیا بلکہ چندہ جمع کر کے کھدائی کے لیے مشینری بھی منگوائی گئی مگر سرکاری ی مشینری غائب تھی جبکہ چیختی چلاتی ماں کی دہائیوں پر بھی حکمران نہ جاگ سکے اور افسوس سیاستدان ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرارہے، اس المناک واقعہ پرپورا شہرسوگوارہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ مجرمانہ غفلت اور بدانتظامی میں ملوث افراد کی ناکامی کو سامنے لایا جائے۔ زبیرطفیل نے کہا کہ شہر میں بچوں کی ہلاکت کے کئی واقعات ہو چکے ہیں لیکن کوئی بھی ذمہ دار اپنی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں۔زبیرطفیل نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور میئرکراچی مرتضیٰ وہاب سے مطالبہ کیا کہذمہ داری سے گفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے چاہے انکا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو۔

کامرس رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • معصوم ابراہیم کی نماز جنازہ ادا،منعم ظفر خان و دیگر کی شرکت
  • معصوم بچے کی ہلاکت متعصب حکمرانی کا شاخسانہ ہے‘ ایم کیو ایم
  • معصوم بچے ابراہیم کی المناک موت سے پورا شہر سوگوار ہے،زبیرطفیل
  • مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
  • متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر دیوان فخر الدین کی مبارکباد
  • سکھر: یوسی 9نیو گوٹھ وارڈ 1میں ڈرینج لائن کا کام آخری مراحل میں داخل ہے
  • وزیراعلیٰ کا سینئر صحافی سید عبدالحفیظ نوری کے انتقال پراظہار افسوس
  • اسرائیل نے ظلم و جبر کی نئی تاریخ رقم کردی، لکڑیاں جمع کرتے معصوم بچوں پر میزائل چلا دیا
  • غزہ میں ایک اور سانحہ: زخمی باپ کے لیے لکڑیاں جمع کرنے نکلنے والے دو معصوم بھائی اسرائیلی میزائل کا نشانہ بن گئے
  • اسرائیل نے ظلم و جبر کی نئی تاریخ رقم کردی؛ لکڑیاں جمع کرتے معصوم بچوں پر میزائل چلادیا