City 42:
2025-12-09@01:28:19 GMT

ضمنی الیکشن:مسلم لیگ ن نے پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

راؤ دلشاد :مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کےمختلف حلقوں کے ضمنی الیکشن کے لیے پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے۔
مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات میں این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان  اوراین اے 185 ڈی جی خان سے محمود قادر لغاری کو پارٹی ٹکٹ جاری کیاہے۔
پی پی 73 سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا کو مسلم لیگ ن کا پارٹی ٹکٹ جاری کیاگیاہے جبکہ پی پی 269 مظفر گڑھ سے اقبال خان پتافی اور پی پی 115 سے محمد طاہر پرویزکو پارٹی ٹکٹ جاری کردیاگیا ہے۔

خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار

پی پی 116 سے رانا احمد شہریار کومسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جاری کیاگیاہے۔
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پارٹی ٹکٹ جاری مسلم لیگ ن

پڑھیں:

الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کی بطور چیئرمین پی ٹی آئی تقرری قبول نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی خان کی چیئرمین پی ٹی آئی کے طور پر تقرری فی الحال قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری خط میں واضح کیا گیا ہے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر لاہور ہائیکورٹ کا اسٹے آرڈر برقرار ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حکم امتناع کے باعث تحریکِ انصاف میں کسی نئی تقرری یا شمولیت تسلیم نہیں ہوسکتی۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف میں سینیٹر آزاد سینیٹرز کی شمولیت پارٹی کے اندرونی انتخابات سے مشروط قرار دے دیا۔

خط کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان کو نہ تو پارٹی چیئرمین کے طور پر کوئی آئینی اختیار حاصل ہے اور نہ ہی الیکشن کمیشن انہیں اس عہدے پر تسلیم کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سکیورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمشن کو درخواست 
  • سیکورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست
  • سیکیورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ کی کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے التواء کی درخواست
  • سیکیورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ کی کوئٹہ میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست
  • الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کردیا
  • مرکزی مسلم لیگ کے لاہور میں انٹرا پارٹی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا کامیاب انعقاد 
  • الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کی بطور چیئرمین پی ٹی آئی تقرری قبول نہ کرنے کا فیصلہ
  • آپ چیئرمین نہ 7 سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت تسلیم: الیکشن کمشن، گوہر کو خط
  • حالیہ ضمنی الیکشن میں کامیابی مریم نواز کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • حالیہ ضمنی الیکشن میں کامیابی مریم نواز کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے، وزیراعظم نواز شریف