Islam Times:
2025-12-07@23:26:47 GMT

رافائل گروسی کی باتوں پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

رافائل گروسی کی باتوں پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل

اپنے ایک ردعمل میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ رافائل گروسی کی بات کا مقصد اپنی تشویش کا اظہار تھا یا دھمکی۔ لیکن ایک ناکام تجربے کو دوبارہ سے دُہرانا صرف شکست کا باعث ہی بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے IAEA کے ڈائریکٹر جنرل "رافائل گروسی" کی گزشتہ روز کی باتوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ رافائل گروسی کی بات کا مقصد اپنی تشویش کا اظہار تھا یا دھمکی۔ لیکن ایک ناکام تجربے کو دوبارہ سے دُہرانا صرف شکست کا باعث ہی بنے گا۔ سید عباس عراقچی نے اس ردعمل کا اظہار مشہد میں ہونے والے صوبائی ڈپلومیسی اجلاس کے موقع پر کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز رافائل گروسی نے امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حالیہ حملوں کے بارے میں کہا کہ ان حملوں میں نطنز، اصفہان اور فردو جیسی اہم تنصیبات کو کافی نقصان پہنچا، لیکن "ڈونلڈ ٹرامپ" کی جانب سے مکمل تباہی کے دعووں کے باوجود ایران کی تکنیکی مہارت ختم نہیں ہوئی۔

رافائل گروسی نے مزید کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ اعلیٰ سطحی افزودہ شدہ یورینیم کی زیادہ تر مقدار، اصفہان، نطنز اور فردو میں موجود ہے۔ تاہم اس بات کا کوئی ثبوت موجود نہیں کہ تہران، ایٹم بم بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس بارے میں رافائل گروسی نے یقین کی حد تک اطمینان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے ٹھیک پہلے، ہمارے انسپکٹرز نے ایرانی تنصیبات کا معائنہ کیا تھا، پھر اس وقت سے اب تک ہم سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ نیز جو ممالک، ایران کے جوہری پروگرام کی نگرانی کر رہے ہیں، وہ بھی اسی نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایران، ایٹم بم بنانا نہیں چاہتا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رافائل گروسی کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان نے بھارتی وزیرِ خارجہ کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا

فائل فوٹو

پاکستان نے بھارتی وزیرِ خارجہ امور کے اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کے تمام ادارے، بشمول مسلح افواج، قومی سلامتی کے مضبوط ستون ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ادارے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہیں، مئی 2025 میں پاکستان کی مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور ذمہ داری کے ساتھ بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیا، جسے کوئی بھی پروپیگنڈا جھٹلا نہیں سکتا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان کے ریاستی اداروں اور قیادت کو بدنام کرنے کی کوششیں ایک منظم اور مذموم پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں، جس کا مقصد خطے میں بھارت کے عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات سے توجہ ہٹانا ہے۔

اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں ہو رہا، ترجمان دفترخارجہ

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے سرحد کی بندش ہم نے اپنی حفاظت کے لیے کی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے شہری دہشت گردی کا نشانہ بنیں

ترجمان نے کہا کہ بھارت پاکستان میں اپنی ریاستی سرپرستی میں جاری دہشت گردی سے بھی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، ایسے اشتعال انگیز بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت کو خطے میں امن، ہم آہنگی اور استحکام کی کوئی پروا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی قیادت کو پاکستان کی مسلح افواج پر بے بنیاد تبصرے کے بجائے فاشسٹ اور انتہاپسندانہ ہندوتوا نظریے کی تحقیقات کرنی چاہئیں، ہندوتوا نظریہ نے بھارت میں ہجوم کے ہاتھوں قتل، ماورائے عدالت کارروائیوں، عبادت گاہوں واور املاک کی مسماری کو جنم دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور اس کی قیادت مذہب کے نام پر پروان چڑھنے والی دہشت سے یرغمال بن چکے ہیں، پاکستان بقائے باہمی، مکالمے اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے، پاکستان قومی مفادات اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے متحد، مضبوط اور پُرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی جانب سے ملک بدر کیے گئے 55 ایرانی شہری جلد ایران پہنچیں گے
  • غزہ میں بین الاقوامی امن فورس کی ضرورت، امن مسلط کرنے کے لیے نہیں،مصری وزیرِ خارجہ
  • پاکستان نے بھارتی وزیرِ خارجہ کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا
  • پاکستان کا بھارتی وزیر خارجہ کے مسلح افواج سے متعلق اشتعال انگیز بیان پر شدید ردعمل
  • امریکی وزیر دفاع پر دو مختلف اسکینڈلز کی وجہ سے مستعفی ہونے کے لیے دباؤ
  • پاکستان پر افغان طالبان رجیم کے حملوں کے سبب تاجکستان اور ایران بھی عدم استحکام کا شکار ہیں، افضل رضا
  • ایران: پاسداران انقلاب کی خلیج میں مشقوں کے دوران امریکی جہاز کو وارننگ
  •   مسلح افواج کے ترجمان کی سخت نیوز کانفرنس کا پی ٹی آئی صوبائی حکومت سے "ردعمل" آگیا
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات، دفتر خارجہ کا لاعلمی کا اظہار
  • دفتر خارجہ کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات سے لاعلمی کا اظہار