بجلی کی قیمت میں کمی، صنعت و زراعت کے فروغ کا نیا قدم، وزیراعظم کی طرف سے اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صنعت و زراعت کے شعبے ترقی کریں گے تو ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی۔
وزیر اعظم نے صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین و کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات کی۔ انہوں نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے رعایتی بجلی کے پیکج کا اعلان کر دیا۔ پیکج کے تحت صنعتوں، کسانوں کو آئندہ 3 سالوں (نومبر 2025 سے اکتوبر 2028) میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے صنعتی اور زرعی شعبے کے ماہرین، کاروباری برادری اور وفد سے ملاقات میں کہا کہ اگر صنعت و زراعت ترقی کریں گی تو ملک کو قرضوں کے بوجھ سے نجات ملے گی اور روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور بہتر حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت کے اشارے مثبت سمت میں جا رہے ہیں.
یاد رہے کہ گزشتہ سال موسم سرما میں دیے گئے بجلی پیکیج کے تحت صنعتی و زرعی شعبے نے 410 گیگاواٹ اضافی بجلی استعمال کی تھی. جس کی وجہ سے صنعتوں کا پہیہ روانہ رہا، برآمدات میں اضافہ ہوا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو درپیش معاشی بحران سے نکل کر معاشی استحکام کی طرف بڑھنا آسان نہیں تھا، مگر حکومت اور معاشی ٹیم کی محنت اور عوامی تعاون کی بدولت یہ ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر پالیسیاں اور یکجہتی سے پاکستان جلد اپنی معاشی خودمختاری حاصل کرے گا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کے تحت
پڑھیں:
وزیر اعظم کی گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں گوادر پورٹ سٹی میں بجلی کی فراہمی میں درپیش مسائل کو ختم کرنے کے لیے جامع منصوبہ پر فوری عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گوادر پورٹ سٹی کو بلاتعطل، مناسب قیمت اور قابل بھروسہ بجلی فراہمی کے منصوبوں پر تمام متعلقہ ادارے ہم آہنگی سے کام کریں۔
بھارت نے اطلاع دیئے بغیر چناب میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا
انہوں نے کہا کہ 100 میگاواٹ سولر پروجیکٹ سے گلگت بلتستان میں ماحولیاتی اعتبار سے صاف بجلی کی بلاتعطل اور مستحکم فراہمی کو یقینی بنایا جائے، گلگت بلتستان میں سو میگاواٹ کے سولر پروجیکٹ پر فوری عملدرآمد شروع کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور معاشی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، گلگت بلتستان میں صنعتی سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی مسائل کو حل کرنے کے لیے احسن اقبال کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی اور وزارت توانائی کی سفارشات اور اقدامات قابل تحسین ہیں، تیار کردہ جامع حکمت عملی میں شامل فوری، قلیل و طویل مدتی پروجیکٹس پر وزارت توانائی مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
نعمان اعجاز سے کوئی مسئلہ نہیں بس اس سے شدید نفرت کرتا ہوں: خلیل الرحمان قمر
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گوادر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی، ملکی معاشی سرگرمیوں، سرمایہ کاری میں ترقی کو یقینی طور پر بڑھانے کا سبب بنے گی، صنعتوں، سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں قائم کردہ صنعتوں کے لیے بجلی کی فراہمی کو علاقائی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق کیا جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی، دیگر سہولتوں سے گوادر کی بندرگاہ دنیا کی بہترین بندرگاہ اور مستقبل میں معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گی۔
مزید :