میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کراچی نے کہا کہ کراچی پورے ملک کا معاشی حب ہے، لیکن یہاں بجلی کا نظام انتہائی ناکارہ ہوچکا ہے، پرانی تاریں اور خراب ٹرانسفارمر بجلی کے نظام کو مزید کمزور بنا رہے ہیں، جس کے باعث آئے دن خرابی اور بندش معمول بن چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر و سابق رکنِ قومی اسمبلی فہیم خان نے انصاف ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہرِ کراچی پہلے ہی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، جہاں نہ پانی دستیاب ہے، نہ بہتر انفراسٹرکچر موجود ہے، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور ناکارہ ٹریفک نظام نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، اب اس شہر کو مزید اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ہے، 12 سے 16 گھنٹوں کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کراچی کا پورا نظام درہم برہم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری طویل لوڈشیڈنگ سے شہری شدید پریشان اور سراپا احتجاج ہیں، شہری نہ دن میں کاروبار کر پا رہے ہیں، نہ رات میں سکون سے سو سکتے ہیں، طویل لوڈشیڈنگ نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔

فہیم خان نے کہا کہ کراچی پورے ملک کا معاشی حب ہے، لیکن یہاں بجلی کا نظام انتہائی ناکارہ ہوچکا ہے، پرانی تاریں اور خراب ٹرانسفارمر بجلی کے نظام کو مزید کمزور بنا رہے ہیں، جس کے باعث آئے دن خرابی اور بندش معمول بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کےالیکٹرک کی نااہلی کے باعث شہری طویل لوڈشیڈنگ برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔، گزشتہ سترہ سالوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے کراچی کو کھنڈر بنا دیا ہے اور اب بجلی کی بندش نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔فہیم خان نے مطالبہ کیا کہ اگر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ نہ کیا گیا تو پی ٹی آئی عوام کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کے عوام کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے اور ہم عوام کو اس مشکل وقت میں ہرگز اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: طویل لوڈشیڈنگ نے کہا کہ فہیم خان کو مزید

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان طویل رخصت پر چلے گئے

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان خرابی صحت کے باعث طویل  رخصت پر چلے گئے جس کے باعث ہائیکورٹ بنچز میں اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی کو طویل عرصے بعد ڈویژن بینچ کی سربراہی مل گئی جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا سنگل بنچ ختم کرکے جسٹس بابر ستار کے ساتھ اسپیشل بنچ تشکیل دے دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا۔ آیندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے آٹھ سنگل اور چار ڈویژن بینچز اور ایک اسپیشل ڈویژن بینچ دستیاب ہوں گے۔

پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ہوگا، جسٹس محسن اختر کیانی کو بھی طویل عرصہ بعد ڈویژن بینچ کی سربراہی مل گئی۔ دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل ہوگا جو کریمنل کیسز کی اپیلیں سنے گا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان خرابی صحت کے باعث چھٹیوں پر چلے گئے، اسپیشل ڈویژن بینچ کا حصہ نہیں۔ جسٹس بابر ستار کی سربراہی میں اسپیشل ڈویژن بینچ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی جگہ جسٹس ثمن رفعت کو شامل کردیا گیا۔

جسٹس بابر ستار کی سربراہی میں تیسرا ڈویژن بینچ ٹیکس کیسز کی سماعت کرے گا۔ چوتھا ڈویژن بینچ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہوگا۔ جسٹس خادم سومرو کی سربراہی میں پانچویں ڈویژن بینچ میں جسٹس محمد آصف شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جاپان، 6.7شدت کا زلزلہ، ہزاروں افراد بجلی سے محروم، متعددزخمی، سونامی وارننگ
  • تحریک انصاف نے رانا ثنا اللہ کی پیشکش قبول کرلی
  • جنوبی وزیرستان: اسپتال میں طبی سہولیات نہ ہونے پر 7 سالہ بچی انتقال کر گئی
  • بلیک آؤٹ کے بعد بجلی بحالی میں ناکامی، نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے ذمہ دار قرار، بھاری جرمانہ عائد
  • پی ٹی آئی عوامی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، ڈکٹیٹرشپ قبول نہیں، فہیم خان
  • سہیل سمیر کی طویل عرصے بعد طلاق پر لب کشائی
  • نیا بفر زون خطے کو خطرناک سمت میں دھکیل سکتا ہے، شامی صدر الشرع کا انتباہ
  • یکطرفہ امریکی پابندیوں نے اقوام متحدہ کی ماہر کو مالیاتی نظام سے باہر دھکیل دیا
  • 4 ارب میونسپل ٹیکس بجلی بلوں میں وصول کیے، گٹر پر ڈھکن لگانے کے پیسے نہیں، چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان طویل رخصت پر چلے گئے