Islam Times:
2025-11-02@01:59:25 GMT

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد

اشاعت کی تاریخ: 1st, November 2025 GMT

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ماہ پینٹاگون میں بھی اسی نوعیت کی پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جن پر امریکی صحافتی حلقوں نے سخت ردِعمل دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں آزادی صحافت کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے، جب وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر سخت پابندیاں عائد کر دیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی پالیسی کے تحت صحافی اب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری یا دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت داخل نہیں ہو سکیں گے۔ اس کے علاوہ ’’اپر پریس روم‘‘ میں داخلہ بھی صرف پیشگی اپائنٹمنٹ کے ذریعے ممکن ہو گا، جس کے بغیر کسی کو رسائی نہیں دی جائے گی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے اور اس کا مقصد حساس معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ماہ پینٹاگون میں بھی اسی نوعیت کی پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جن پر امریکی صحافتی حلقوں نے سخت ردِعمل دیا تھا۔اگرچہ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے پریس کی آزادی اور حکومتی شفافیت پر سوالات کھڑے ہو سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پالیسی تمام میڈیا اداروں پر یکساں لاگو ہو گی اور کسی بھی صحافی یا ادارے کو خصوصی استثنیٰ حاصل نہیں ہو گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پابندیاں عائد وائٹ ہاؤس ہے کہ یہ

پڑھیں:

نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو وائٹ واش کردیا

نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے انگلینڈ کو سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

انگلش ٹیم 40.2 اوورز میں 222 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کے ٹاپ 5 بلے باز 44 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے تاہم جیمی اوورٹن (68)، جوز بٹلر (38) اور برائیڈن کارس (36) نے ٹیم کا اسکور 222 تک پہنچا دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 4، جیکب ڈفی نے 3، زیک فولکس نے 2 اور مچل سینٹنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ نے 223 رنز کا ہدف 44.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ رچن رویندرا 46، ڈیرل مچل 44 اور ڈیوون کونوے 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن اور سیم کرن نے 2،2 جبکہ عادل رشید اور برائیڈن کارس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Ticks and Foulkesy get us home! Another win and a 3-0 series victory over England ????

See the full scorecard here - https://t.co/kglS8ydJ1S#NZvENG

???? @PhotosportNZ pic.twitter.com/XeKIjBCSLp

— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) November 1, 2025

واضح رہے کہ یہ نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کیخلاف مجموعی طور پر 12 سال اور ہوم گراؤنڈ پر 17 سال بعد ون ڈے سیریز میں فتح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں
  • امریکہ ،وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد
  • وائٹ ہائوس میں میڈیا کے داخلے پر پابندی
  • نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو وائٹ واش کردیا
  • وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
  • وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کردیں
  • ٹکٹ ہولڈرز کا کالعدم ٹی ایل پی سے لاتعلقی کا اعلان
  • امریکی صدر نے ولادیمیر پیوٹن کے اتحادی پر عائد پابندیاں ختم کردیں
  • استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ