— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی گلوکار، موسیقار اور نغمہ نگار بلال مقصود نے کراچی کے علاقے ڈیفنس کے میجر خالد شہید پارک میں مردہ کوؤں کی مبینہ تصاویر و ویڈیوز شیئر کردیں۔

انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر  مردہ چیل کوؤں کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے  میجر خالد شہید پارک میں روزانہ کی بنیاد پر 2 سے 3 مردہ کوّے دیکھ رہا ہوں، لیکن آج ناقابلِ یقین تھا۔

گلوکار کا کہنا ہے کہ آج پارک میں تقریباً 50 سے 60 مردہ کوّے نظر آئے، جن میں سے کچھ بمشکل زندہ تھے۔ اس کے علاوہ 2 بڑے مردہ عقاب بھی دکھائی دیے۔

انہوں نے سی بی سی کلفٹن اور ڈبلیو ایف پارک کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے اس واقعے کا نوٹس لینے کی درخواست کی اور اس پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔

اس حوالے سے ترجمان ہارٹی کلچر سوسائٹی رفیع الحق نے کہا کہ کوے اور چیلیں زیادہ تر کچرے سے خوراک حاصل کرتے ہیں، ہوسکتا ہے پرندے کچرے سے زہر خورانی کا شکار ہوئے ہوں۔ 

محکمۂ جنگلی حیات سندھ کے عملے نے بھی پارک کا دورہ کیا، تاہم انہیں کچرا کنڈیاں صاف ہونے کی وجہ سے کوئی ثبوت نہیں مل سکا اور نہ ہی پارک میں مردہ چیل اور کوے نظر آئے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پارک میں

پڑھیں:

کراچی گندہ نہیں اسے گندہ کہنے والوں کی سوچ گندی ہے، جویریہ سعود

کراچی:

اداکارہ جویریہ سعود نے ساتھی فنکاراؤں صبا قمر اور عفت عمر کی جانب سے کراچی کو ’گندہ‘ شہر قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی گندہ نہیں بلکہ اسے گندہ کہنے والوں کی سوچ گندی ہے۔

گزشتہ روز عفت عمر نے صبا قمر کی حمایت میں ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے سندھ کے دارالحکومت کراچی کو ’گندہ شہر‘ قرار دیا تھا۔

اس سے قبل صبا قمر نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ انہیں کراچی پسند نہیں، وہ وہاں صرف کام کے لیے جاتی ہیں اور کام مکمل ہوتے ہی اسلام آباد واپس آجاتی ہیں۔

میزبان کے اس سوال پر کہ کیا انہوں نے کبھی کراچی منتقل ہونے کا سوچا ہے، صبا قمر نے ’استغفراللہ‘ کہتے ہوئے جواب دیا کہ وہ اس شہر کو پسند نہیں کرتیں۔ ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات نے شدید ردعمل دیا تھا۔

اب کراچی سے تعلق رکھنے والی جویریہ سعود نے صبا قمر اور عفت عمر کا نام لیے بغیر انسٹاگرام اسٹوری پر ان کی پوسٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کیا ہے۔

جویریہ سعود نے لکھا کہ کراچی گندہ نہیں، گندی صرف ان لوگوں کی سوچ ہے جو اپنے ہی ملک اور شہروں کو برا کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر گندے نہیں ہوتے، انسانوں کی نیت اور سوچ گندی ہوتی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ کراچی ہو یا پاکستان کا کوئی اور شہر، وہ اپنے ملک کے ہر حصے سے محبت کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا: اختیار ولی
  • جویر‌یہ سعود کا کراچی کے دفاع میں بیان، شہریوں کی سوچ پر تنقید
  • برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار
  • کراچی گندہ نہیں اسے گندہ کہنے والوں کی سوچ گندی ہے، جویریہ سعود
  • بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟
  • ریاض سیزن میں بین الاقوامی ہم آہنگی کا رنگ، سویدی پارک میں مختلف ممالک کے ثقافتی ویک کا آغاز
  • سگنل خراب ہے لیکن کیمرے سے ڈر لگ رہا ہے، سڑک پر پھنسے کراچی کے نوجوانوں کی ویڈیو وائرل
  • آل پاکستان ماسپیڈا کے وفد کا کراچی چیمبر کا دورہ
  • یوٹیوب نے کم معیار ویڈیوز کو بہتر بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کر دیا