نشانہ بازی میں مہارت عسکری تربیت کا بنیادی مقصد رہنا چاہیے ،فیلڈ مارشل
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251112-01-9
راولپنڈی ( آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ نشانہ بازی میں مہارت، عسکری تربیت کا بنیادی مقصد رہنا چاہیے،ملٹری کالج جہلم نظم و ضبط، قیادت اور حب الوطنی کی تربیت کا ایک معتبر ادارہ ہے جس نے مسلح افواج اور ملک کے لیے نامور سپوت پیدا کیے۔ 45ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب جہلم میں منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور وطنِ عزیز کے دفاع میں جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جہلم آمد پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر راولپنڈی اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کاڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کے انتقال پراظہار افسوس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-02-2
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر عارفہ سیدہ دہرا کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے مرحومہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کی علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عارفہ پوری زندگی تعلیم کے فروغ اور تعلیم کے مقصد سے لوگوں کو آگاہ کرتی رہیں ، ڈاکٹر عارفہ وہ عالمہ تھیں جنہوں نے علم کے ساتھ تربیت پر بھی ہمیشہ زور دیا،ڈاکٹر عارفہ کے ہاں ایسی تعلیم بے مقصد تھی جو انسانیت کی طرف راستہ نہ بنا سکے ، ڈاکٹر عارفہ کے مطابق اگر تعلیم سے انسان کی اصل پہچان نہ نکھرے تو وہ علم کسی کام کا نہیں۔