اداروں کوکمزورکرنے سے ملک نئے بحران سے دوچار ہوگا،کاشف شیخ کاانتباہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تھرپارکر(جسارت نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ اداروں کو کمزور اورافراد کو طاقتور بنانے سے ملک کسی نئے بحران سے دوچار ہوسکتا ہے، آئینی ترمیم کے ذریعے صدر کو تاحیات استثنا دینا اسلامی اصولوں کے خلاف ہے ،اسلام میں کوئی شخص، خواہ وہ کسی بھی بڑے منصب پر فائز ہو، عدالتی احتساب سے بالاتر نہیں ہے۔ خلفائے راشدین کی مثالیں اس کی واضح گواہی ہیں۔آئین اورعوام کی طاقت سے ڈرکرکی من پسند ترمیم کرنے والے حکمرانوں کو تاریخ اورعوام معاف نہیں کرے گی۔حکومتی وزیر کے مطابق 27ویں کے بعد28ویں ترمیم آنی ہے جس میں آئین کا حلیہ بگاڑنے کی رہی سہی کسر پوری کی جائے گی۔ پی پی ،ن لیگ اورپی ٹی آئی ایک ہی سوچ کا تسلسل لگتا ہے ۔میثاق جمہوریت کا مطلب بھی مل بانٹ کرکھائو ہے۔مہنگائی بدامنی بے روزگاری اورکرپشن سے نجات سمیت دیگرمسائل پرایک ترمیم عوام کے لیے بھی ہونی چاہیے۔جماعت اسلامی کا اجتماع ملکی تاریخ کا سب سے بڑاجتماع ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اسلامی مٹھی میں اجتماع عام تیاریوں کے سلسلے میں ضلع تھرپارکر کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سہیل احمد شارق ،امیر ضلع یاسین مغل نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔صوبائی امیر نے ذمے داران پرزوردیاکہ تھرپارکر سے بڑی تعداد میں اقلیتی برداری کوبھی اجتماع میں شریک کرایا جائے۔
جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ضلع تھرپارکر کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تھرپارکر، 3 نوجوانوں کی ایک ہی درخت سے لٹکی لاشیں برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-08-6
تھرپارکر(آن لائن)سندھ کے ضلع تھرپارکر کی تحصیل ننگر پارکر کے علاقے ڈانو دھاندل میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں 3 نوجوانوں کی ایک ہی درخت سے پھندا لگی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں نوجوان آپس میں قریبی رشتہ دار تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں نوجوان کی ایک ساتھ موت بظاہر خودکشی لگتی ہے تاہم تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔