قصور، پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیا، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
قصور:
قصور پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے ایک بڑے نیٹ ورک کو گرفتار کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور جدید ڈرون برآمد کر لیا۔
پولیس نے 6 کلو ہیروئن، 3 کلو افیون، اور 10 لاکھ روپے مالیت کی جدید ڈرون بیٹریاں برآمد کیں۔
ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی چونیاں کی قیادت میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی۔
پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر سپیشل ناکہ بندی کی اور 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کی شناخت اللہ وسایا، ناصر، سہیل طارق، سہیل طفیل اور شیر علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی 6 کلوگرام ہیروئن کی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے ہے، جبکہ 3 کلو افیون، 10 لاکھ روپے مالیت کا جدید ڈرون اور 4 ڈرون بیٹریاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے انویسٹی گیشن شروع کر دی گئی ہے۔
ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے کہا کہ ضلع کو منشیات سے پاک کرنے کا عمل کامیابی سے جاری ہے اور پولیس ہر سطح پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: روپے مالیت پولیس نے
پڑھیں:
1500روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان
ویب ڈیسک : 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کے لئے قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز سینٹر (NSC) نے اعلان کیا ہے کہ 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 17 نومبر 2025 کو راولپنڈی میں منعقد کی جائے گی، جس کا شہریوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔
اس موقع پر ہزاروں امیدوار بڑی انعامی رقم جیتنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں اور جیتنے والے خوش نصیب افراد اپنی انعامی رقم اسٹیٹ بینک بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے مقررہ فارم پر حاصل کر سکیں گے۔
ٹک ٹاک شاپ میں جعلی مصنوعات کے خلاف کریک ڈاؤن
انعامی رقم کی تفصیلات میں پہلا انعام: 30 لاکھ روپے (1 انعام)، دوسرا انعام: 10 لاکھ روپے (3 انعامات) اور تیسرا انعام: 18,500 روپے (1,696 انعامات) ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انعامی رقم پر ٹیکس فائلرز سے 15 فیصد اور نان فائلرز سے 30 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ یعنی ٹیکس فائلرز کو انعام کی رقم میں نسبتاً کم کٹوتی کا سامنا ہوگا۔
اگست 2025 میں منعقدہ قرعہ اندازی میں 30 لاکھ روپے کا پہلا انعام بانڈ نمبر 790468 نے جیتا۔دوسرے انعامات (10 لاکھ روپے فی کس) بانڈ نمبر 031085، 193673 اور 607650 کے نام رہے۔مزید 1,696 افراد کو 18,500 روپے کے انعامات دیے گئے۔
لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا
ماہرین کے مطابق پاکستانی عوام اب بھی انعامی بانڈز کو ایک محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری تصور کرتے ہیں، کیونکہ اس میں رقم محفوظ رہتی ہے اور بڑی انعامی رقم جیتنے کا موقع بھی میسر آتا ہے۔