سعودی شہزادی وفا بنت بندر آل سعود انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
سعودی شہزادی وفا بنت بندر بن خالد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادی وفا بنت بندر بن خالد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئی ہیں۔
ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہزادی وفا بنت بندر کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں مغرب کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سعودی شاہی خاندان، اعلیٰ حکام اور شہری شریک ہوئے۔
ایوان شاہی نے متوفیہ کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کے علاوہ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل وفا بنت
پڑھیں:
سابق ایم این اے جسٹس (ر) افتخار چیمہ سپردخاک
وزیر آباد (نامہ نگار) سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ، سابق آئی جی موٹر وے پولیس ذوالفقار احمد چیمہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کٹھوہر کلاں میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں نومنتخب ایم این اے چوہدری بلال فاروق تارڑ دیگر کی شرکت۔