کراچی:

شہر قائد میں جمشید کوارٹر پولیس نے حسینی یتیم خانہ کے قریب ایک مبینہ مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق، ملزمان کی گرفتاری دوران مقابلہ ہوئی جس میں ایک ملزم زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی ملزم حکیم کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوسرے گرفتار ملزم فہیم کو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے دونوں ملزمان سے ایک پستول، تین موبائل فونز، کیش رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، کپڑا اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

فائل فوٹو

رینجرز اور کسٹمز انفورسمنٹ نے کپڑے کی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے سرسید روڈ پر کارروائی کے دوران گوداموں سے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ کپڑا برآمد ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن کے قبضے سے 6 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق برآمد شدہ کپڑا 22 ٹرکوں اور 1 کنٹینرز کے ذریعے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو بھی قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، کپڑا اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
  • کراچی، خواجہ اجمیر نگری میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ، 2 ملزمان گرفتار
  • پڈعیدن ،سنگین مقدمات میں مطلوب دو ڈاکو پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں بچھڑے کا گوشت دنبے، بکرے کے نام پر فروخت
  • کراچی، میمن گوٹھ میں پولیس مقابلہ، دو زخمی سمیت تین اسٹریٹ کرمنلز گرفتار
  • کراچی: بچھڑے کا گوشت دنبے‘ بکرے کے نام پر فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار
  • شفیق موڑپرفائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک‘ساتھی زخمی
  • کراچی،دنبے و بکرے کے نام پر بچھڑے کے گوشت کی فروخت ،منظم گروہ گرفتار
  • کراچی، بچھڑے کا گوشت دنبے، بکرے کے نام پر فروخت کرنے والا منظم گروہ گرفتار