data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بنوں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دو ٹارگٹ کلرز کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کہ علاقے میں دہشت گرد موجود ہیں جو ریاست مخالف سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے دو خطرناک دہشت گرد مارے گئے، جب کہ ان کے دیگر دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار، کلاشنکوفیں، پستول، ہینڈ گرینیڈ، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کے شناختی کارڈز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ یہ دونوں دہشت گرد متعدد ٹارگٹ کلنگ، پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کو بھی گرفتار یا انجام تک پہنچایا جا سکے۔

 

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی

پڑھیں:

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اسلام آباد کچہری میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

---فائل فوٹو 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو خطے میں بذریعہ پراکسیز دہشت گردی کے مکروہ فعل سے باز رہنا چاہیے، وقت آگیا ہے کہ دنیا کو بھارت کی ایسی مذموم سازشوں کی مذمت کرنی چاہیے، بھارت کا خطے میں امن تباہ کرنے کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے اسلام آباد کچہری میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم نے حملے میں شہید افراد کی بلندیٔ درجات، اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل  اور زخمیوں کی جَلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارتی دہشت گرد پراکسیز کے پاکستان کے نہتے شہریوں پر دہشت گرد حملے قابلِ مذمت ہیں، واقعے کی تحقیقات کی ہدایت دی ہے، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

اسلام آباد: جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی

پارکنگ ایریا میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے کارروائی کرتے فتنہ الخوارج نے وانا میں معصوم بچوں پر بھی حملہ کیا، بھارتی پشت پناہی اور افغان سرزمین سے جاری حملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، نہتے و معصوم پاکستانیوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے آخری دہشت گرد کی سرکوبی تک جنگ جاری رہے گی، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے دہشت گردی کے خلاف عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

متعلقہ مضامین

  • محراب پور: چابی چور نے سیپکو ملازم کو لوٹ لیا، موٹر سائیکل لے کر فرار
  • بنوں، سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک کردیے
  • بنوں، سی ٹی ڈی کارروائی، فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک
  • نہتے شہریوں پر دہشت گردی قابل مذمت،ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچاکردم لیں گے: وزیراعظم
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اسلام آباد کچہری میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
  • کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گردوں کا حملہ؛سیکورٹی فورسز نے2خوارجی ہلاک کردیئے
  • فتنۂ الخوارج اور اس کے بھارت نواز سہولت کار پاکستان کے امن و استحکام کے دشمن ہیں؛ صدرِ مملکت
  • فتنہ الخوارج کی ایک اور سانحہ اے پی ایس کی کوشش ناکام، وانا کیڈٹ کالج کے گیٹ پر خود کش دھماکہ
  • سیکورٹی فورسز کی کے پی کے میں کارروائیاں: فتنہ الخوارج کے 20دہشت گرد ہلاک