ایف بی آر میں بھونچال، 80 سینئر عہدیداروں کے یکا یک ملک گیر تقرر و تبادلے
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں 80 سینئیر عہدیداروں کے یکا یک ملک گیر تقرر و تبادلوں سے بھونچال آگیا۔کراچی، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور پشاور سمیت بڑے ٹیکس سینٹرز ،کسٹم فارمیشنز کے ڈائریکٹر جنرل اور کلیکٹر کمشنرز ممبر تبدیل کر دیے گئے۔ہر نوٹیفکیشن کے تحت بی ایس 19، 20 اور 21 کے سینئر افسران کو احکامات پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔منگل گیارہ نومبر کو ایف بی آر میں بھونچال کا سماں دیکھا گیا، وفاقی بورڈ آف ریونیو نے 80 سینئیر عہدیداروں کے یکا یک ملک گیر تقرر و تبادلے کر دیے۔اعلامیے کے مطابق تمام افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ چارج سنبھالنے کی رپورٹ فوری طور پر ایف بی آر ہیڈکوارٹر کو ارسال کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایف بی
پڑھیں:
27 ویں ترمیم: ججز کے تبادلے کی ترمیم میں تبدیلی پر غور
—فائل فوٹو27ویں آئینی ترمیم آج سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے جس کی کچھ شقوں میں ترامیم کی جا سکتی ہے۔
پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترامیم آج سینیٹ میں پیش کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی ہوسکتی ہے کہ وہ ججز جن کا تبادلہ ہو گیا لیکن وہ جانے سے گریزاں ہیں، انہیں فوری طور پر ریٹائر تصور نہیں کیا جائے گا، تبادلے پر معترض ججز کا کیس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ریٹائرڈ صدر کی سیاسی زندگی میں واپسی پر صدارتی استثنیٰ برقرار رکھنے یا نہ رکھنے پر بھی رات گئے غور کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر تعیناتی سے متعلق معاملات بھی طے نہ پا سکے۔
اسلام آباد ستائیسویں آئینی ترمیم سینٹ سے آج ہی...
مسودے میں سپریم کورٹ اور فیڈرل کانسٹیٹیوشنل کورٹ کے آگے ’آف پاکستان‘ کا لفظ لکھا جائے، ایم کیو ایم کی بلدیاتی اداروں سے متعلق ترمیم شامل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ابھی تک طے نہیں ہو سکا کہ قانون و انصاف کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس دوبارہ ہوگا یا نہیں۔ زیر غور تجاویز اجلاس میں اس وقت لائے جانے پر غور ہے جب ترمیم کا مسودہ ایوان میں پیش کیا جائے گا۔