علامہ اقبال نے نوجوانوں کو امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز بتایا تھا،احسن حمید
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251112-2-6
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے مسلم نوجوانوں کو اُمت مسلمہ کی اُمیدوں کا مرکز بتایا تھا اور نوجوان کو بتایا تھا کہ انھیں سیرت بنوی صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے پر چل کر کامیابی حاصل ہو سکتی ہے یہ بات آل پرائیویٹ انسٹیٹویشن آرگنائزیشن سندھ کے زیر اہتمام یوم اقبال کے سلسلے میں منعقد تقریب سے آل پرائیویٹ انسٹیٹویشن آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین انجینئر احسن حمید اور تعلقہ حیدرآباد صدر عبداللہ رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں شہر کے معزز شہریوں، تعلیمی اداروں کے نمائندوں اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کو شاعر مشرق کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں بیداری اور حریت فکر کا پیغام عام کیا علامہ اقبال ایک عظیم شاعر مفکر، فلسفی اور سیاستدان تھے وہ نوجوانوں کو اُمت مسلمہ کا سرمایہ سمجھتے تھے اور ان کی اُمیدوں کا مرکز قرار دیتے تھے اس لیے انھوں نے نوجوانوں کے لیے بہت کچھ لکھا انھوں نے سیاست کو ایک دینی فریضہ قرار دیا انھوں نے کہا اگر ہم نے سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق زندگی گزاری اور قرآن وسنت کو سامنے رکھ کر سیاسی نظام بنایا اور سیاست کی تو ہمیں دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے انہوں نے مسلمانوں کے لیے جو کام کیے، انہیں ساری زندگی یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے نہ صرف مسلمانوں کے لیے الگ وطن کا نظریہ پیش کیا بلکہ نوجوان نسل کو علم، محنت اور ایمان پر چلنے کا درس دیا۔ انہوں نے مسلمانوں میں بیداری اور خوداعتمادی پیدا کرنے کے لیے اپنی شاعری اور تحریروں کے ذریعے انقلابی پیغام دیا ہے اقبال کا پیغام آج بھی اسی طرح ملت اسلامیہ کی رہنمائی کا زریعہ ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علامہ اقبال انھوں نے کے لیے
پڑھیں:
الخدمت آرفن کیئرکے تحت یوم اقبال بھرپورانداز سے منایاگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-08-17
کراچی (اسٹاف رپوٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے شعبہ آرفن کیئر پروگرام کے تحت یوم اقبال بھرپور انداز سے منایا گیا۔9 نومبر کو اقبال ڈے کی مناسبت سے حیدرآباد، مٹیاری اور سانگھڑ سمیت سندھ کے تمام کلسٹرز میں پروگرامات منعقد کیے گئے، جس میں با ہمت بچوں اور الخدمت کے ضلعی ذمے داران نے شرکت کی۔ پروگرامات کے دوران بچوں نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کیا اور علم، کردار اور خدمت انسانیت کے لیے عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ علامہ اقبال کے اصول اور تعلیمات بچوں کے کردار سازی اور معاشرتی خدمت کے لیے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے بچوں کو مثبت سوچ اور علم کی روشنی میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ترغیب دی۔ مقررین نے علامہ اقبال کی شاعری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘خودی’’ اور ‘‘شاہین’’ کے فلسفے کی تعلیمات نوجوانوں کو بلند پروازی، حوصلہ اور وطن کی خدمت کے لیے آمادہ کرتی ہیں۔ پاکستان کے نوجوان اقبال کے شاہین کی طرح ہوکر نہ صرف اپنے خوابوں کی بلندیوں تک پہنچ سکتے ہیں بلکہ ملک کی ترقی اور خدمتِ انسانیت میں بھی نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔
مٹیاری: الخدمت آرفن کیئرکے تحت یوم اقبال کی مناسبت سے پروگرام میں بچے شریک ہیں