Express News:
2025-11-12@09:22:56 GMT

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

لاہور:

پنجاب میں فضائی آلودگی کی شدت ایک بار پھر خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

بین الاقوامی ادارے آئی کیو ائیر کے مطابق لاہور کا مجموعی اے کیو آئی 318 ریکارڈ کیا گیا، جب کہ بعض مقامات پر یہ سطح 647 سے 855 تک جا پہنچی۔ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور راوی روڈ کے علاقے سب سے زیادہ آلودہ قرار دیے گئے ہیں۔

پنجاب ایئر کوالٹی مانیٹرنگ کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا اے کیو آئی 397 ہے، جو صوبے میں آلودگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔

واضع رہے کہ پنجاب کا ائیرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹم 500 سے زیادہ کی ریڈنگ ظاہر ہی نہیں کرتا، اس لیے حقیقی آلودگی کی شدت اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ لاہور کے اندر شاہدرہ، کاہنہ، پنجاب یونیورسٹی، ڈی ایچ اے فیز 6، واہگہ بارڈر، برکی روڈ اور سفاری پارک کے علاقے بدترین فضائی معیار والے زونز میں شامل ہیں۔ جہاں ائیرکوالٹی کی شرح 500 تک ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب بھر میں بہاولپور اس وقت سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے جہاں اے کیو آئی 620 تک جا پہنچا، جب کہ ملتان 427، فیصل آباد 418 اور گجرانوالہ 379 کی سطح کے ساتھ خطرناک زون میں شمار کیے گئے ہیں۔

محکمہ تحفظِ ماحول پنجاب نے اپنی اکتوبر 2025 کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ انسدادِ اسموگ کے لیے حکومتی اداروں اور عوامی سطح پر کیے گئے اقدامات سے مجموعی صورتحال میں معمولی بہتری آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ای پی اے کی ٹیموں نے اکتوبر کے دوران 28 ہزار 675 معائنے مکمل کیے، جن میں آلودگی پھیلانے والے کارخانوں اور برک کلنز کے خلاف کارروائیاں شامل تھیں۔

محکمہ کے مطابق غیر قانونی یا ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کے خلاف 707 نوٹسز، 381 ڈیمولیشنز، 521 سیلنگز، 567 ایف آئی آرز درج کی گئیں اور مجموعی طور پر 5 کروڑ 88 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ پلاسٹک فری پنجاب مہم کے تحت 28.

8 ٹن پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے جبکہ صنعتی علاقوں میں 32 مسٹ سپرنکلنگ سسٹمز اور 79 واٹر ری سائیکلنگ پلانٹس نصب کیے گئے ہیں۔

تعلیمی اداروں میں ماحولیاتی آگاہی کو فروغ دینے کے لیے 2070 اسکولوں میں ویسٹ سیگریگیشن ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا گیا۔ اسی طرح 163 واٹر سیمپلنگ، 112 فیول کوالٹی ٹیسٹ اور 89 اسٹیک ایمیشن چیک کیے گئے تاکہ پانی اور ہوا دونوں کے معیار کی مسلسل نگرانی کی جا سکے۔

ٹرانسپورٹ سیکٹر میں 763 ہیوی گاڑیوں کا معائنہ اور 7042 ای ٹی ایس ٹیسٹنگز مکمل کی گئیں، جس سے گاڑیوں کے دھوئیں سے اخراج میں کمی دیکھی گئی ہے۔ عوامی سطح پر بھی ماحولیاتی شعور میں اضافہ ہوا ہے اور 21 ہزار 983 شہریوں نے پلاسٹک فری پلیجز پر دستخط کیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ اسموگ کے مستقل تدارک کے لیے فیلڈ آپریشنز میں جدید ٹیکنالوجی، ڈرون مانیٹرنگ اور ڈیٹا بیس رپورٹنگ کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق حکومت کی ماحولیاتی حکمت عملی محض اعداد و شمار نہیں بلکہ ایک جامع نظام کی عکاسی کرتی ہے، جس میں عوامی تعاون، صنعتی نظم و ضبط اور تعلیمی آگاہی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو سموگ فری بنانا صرف ایک مہم نہیں، بلکہ ایک اجتماعی تحریک ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق کیے گئے

پڑھیں:

پی پی ایس سی کااکیڈمک نمبر حتمی میرٹ سے ختم کرنے کا فیصلہ

قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن کااکیڈمک نمبر حتمی میرٹ سے ختم کرنے کا فیصلہ، مختلف حلقوں کی جانب سےفیصلے کی بھرپور پذیرائی، اس فیصلے کو کمیشن کے تاریخ ساز اور اصلاحاتی اقدامات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

سابق ممبرانِ پنجاب پبلک سروس کمیشن، سینئر سول سرونٹس، معروف ڈاکٹروں اور پروفیسروں نے کمیشن کے اس فیصلے کو میرٹ اور شفافیت کے فروغ کی جانب ایک مثبت اور جرات مندانہ قدم قرار دیا ہے۔فیڈبیک میں مختلف شخصیات نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف مختلف تعلیمی نظاموں اور گریڈنگ کے فرق کو کم کرے گا بلکہ امیدواروں کی اصل قابلیت اور امتحانی کارکردگی کی بنیاد پر میرٹ طے کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اصلاحاتی اقدامات یکم جنوری 2026 سے نافذالعمل ہوں گے، جن کے تحت میرٹ کا تعین صرف تحریری امتحان اور انٹرویو کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
 

کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • پی پی ایس سی کااکیڈمک نمبر حتمی میرٹ سے ختم کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب کابینہ نےسمارٹ سیف سٹیزفیزون منصوبےکیلئےفنڈزکی منظوری دیدی م
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں آلودگی کے ڈیرے برقرار ہیں، لاہور کا آلودگی میں دوسرا نمبر
  • اسموگ کی شدت: لاہور ایک بار پھر فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پر
  • پنجاب کے مختلف اضلاع کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ
  • پاکستان ذیابیطس کے ساڑھے تین کروڑ مریضوں کیساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر پہنچ چکا
  • روسی برقی گاڑی کا انکشاف، دنیا کی سب سے بدصورت کار قرار