data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251112-2-18
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)80فیصد خالی جگہوں کے باعث ایک ملازم دس آدمیوں کا کام کرنے پر مجبور ہے جس کی وجہ سے کام کا شدید دباؤ، کام پر آنے کا وقت ہے جانے کا نہیں جو ادارے میں حادثات کا نہ رکنے والا سبب بن رہا ہے، ہمارے ملازمین قلیل تعداد میں ہونے کے باوجود 100% ملازمین کی خدمات انجام دے رہے ہیں اور اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر لوگوں کو روشنیاں فراہم کررہے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں انکی خدمات کے عوض ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر (بونس)اعزازیہ دیا جائے، بھرتیاں کھولی جائیں، افسران کی طرح ہمارے ملازمین کی بھی ترقیاں، اپ گریڈیشن کی جائیں۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے آپریشن سرکل حیسکو میرپورخاص زونل یونین کی جانب سے منعقدہ سیفٹی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی CEOحیسکو فیض اللہ ڈاہری نے بھی خطاب کیا۔سیمینار میں شہید اور مرحوم ملازمین کی بیواؤں کو P.

Mپیکج کے تحت 50لاکھ روپے تک کے چیک بھی دیئے گئے جبکہ لائن لاسسز کو کم اور ریکوری بڑھانے والے ملازمین و افسران میں کارکردگی اسناد بھی تقسیم کیئے گئے۔صدر یونین نے مزید کہا کہ ہمارے ملازمین کی کاوشوں اور دن رات جدوجہد کے باعث حیسکو نے 17% لاسز کو کم اور ریکوری میں اضافہ کیا یہ سب کامیابیاں ہمارے شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہیں جن کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ٹریننگ سینٹر میرپورخاص کو جلد از جلد چالو کیا جائے کیونکہ اس سرکل کے لوگوں کو حیدرآباد جانے پر مجبور ہیں۔سیمینار میں صوبائی جنرل سیکریٹری اقبال احمد خان، چیف آپریٹنگ آفیسر اعجاز احمد شیخ، چیف پلاننگ آفیسر ذوالفقار میمن، ایڈیشنل کمشنر (ون)سبہاش چندر، ایم ایس سول ہسپتال میرپورخاص پیر غلام نبی جیلانی، P.Dمیراڈ عبدالماجد جتوئی، لائرنگ آفیسر عامر نوید میمن، ڈائریکٹر سیفٹی آصف شیراز، یونین کے صوبائی رہنما اعظم خان، محمد حنیف خان ودیگر بھی شریک تھے۔

سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملازمین کی

پڑھیں:

فیصل آباد ،پریم یونین کے چیف آرگنائزرخالد محمود چودھری ریٹائرڈ افراد کو شیلڈ دے رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251111-05-18

سیف اللہ

متعلقہ مضامین