Daily Mumtaz:
2025-11-12@10:36:23 GMT

پی ٹی آئی دور میں آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا، عطا تارڑ

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

پی ٹی آئی دور میں آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا، عطا تارڑ

**اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان ملک کا سب سے بڑا ادارہ ہے، اور یہاں آئینی و قانونی عمل کے تحت قانون سازی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پارلیمان سیاسی عمل کے تحت آئینی ترمیم کر رہا ہے تو اپوزیشن کو تکلیف ہو رہی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ اپوزیشن حقائق کو پس پشت ڈال رہی ہے اور حقیقی قانون سازی برداشت نہیں کر پا رہی۔ پی ٹی آئی کے دور میں آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا، جب قاسم سوری آئین شکنی کر رہے تھے تو یہ کیوں خاموش تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نفرت کے بیج بونے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے 27ویں آئینی ترمیم پر کوئی تجویز پیش نہیں کی۔ اگر اپوزیشن والے شق وار تجاویز دیتے تو قانون سازی مزید مؤثر ہو سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دور حکومت فسطائیت کی مثال تھا، ہم انہیں سمجھاتے رہے کہ سیاسی اختلاف کریں دشمنی نہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ مشرف کے ریفرنڈم میں پیش پیش تھے، یہ 2018 میں چور دروازے سے اقتدار میں آئے۔ اب جب پارلیمان آئینی طریقے سے کام کر رہی ہے تو یہ شور مچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے بعض رہنما ایسی باتیں کرتے ہیں جو افغانستان اور بھارت میں سرخیوں کا حصہ بنتی ہیں۔ محمود اچکزئی کی تقریر میں بھی کابل کے علاوہ اور کوئی بات نہیں تھی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ اپوزیشن کو بل پڑھے بغیر شور مچانے اور بیانیہ بنانے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ ملک کے استحکام کے لیے سیاسی بالغ نظری ضروری ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی نے کہا کہ عطا تارڑ تارڑ نے رہی ہے

پڑھیں:

آئینی ترمیم کی سینیٹ سے شق وار منظوری جاری، اپوزیشن کا شور شرابہ،اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا

آئینی ترمیم کی سینیٹ سے شق وار منظوری جاری، اپوزیشن کا شور شرابہ،اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کی تحریک پیش کر دی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس سینیٹر منظور احمد کی صدارت میں جاری ہے جس میں مختلف رہنما اظہار خیال کر رہے ہیں۔

پریزائڈنگ آفسر منظور کاکڑ نے ستائیسویں آئینی ترمیم پر بحث کا آغاز کیا، سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کسی ذات کا مسئلہ نہیں، یہ ملک و قوم کا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کیوں نہیں کروائے، پی ٹی آئی میں صبر کا مادہ نہیں ہے، خاموشی اور صبر سے بات سنیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 ہزار دہشت گرد کس نے جیلوں سے نکالے، ہم نے اسی لئے ان کا نام طالبان خان رکھا تھا کہ وہ طالبان کے حامی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ایک آمر کو ووٹ دیا، 2018میں آرٹی ایس کس نے بٹھایا تھا۔انہوں نے کہا کہ کس نے جلسے میں کہا تھا آرمی چیف قوم کا باپ ہوتا ہے، ساڑھے تین سالوں میں 50سے زائد آرڈیننس جاری کیے گئے۔

سینیٹر فوزیہ ارشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر موجود نہیں جوکہ ہونا چاہئے، 27 ویں ترمیم میں اداروں کو پامال کیا جارہا ہے، یہ ترمیم ذاتیات پر مبنی ہے۔پیپلزپارٹی کے سینیٹر پونجومل بھیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی نے ملک، آئین کیلئے بہت قربانیاں دیں، جس نے آئین بنایا اس کو آپ نے ماورائے آئین قتل کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر جو بھی ترامیم آئی ہیں میں ان کی حمایت کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے طالبان سے معاہدہ کیا، بینظیر بھٹو نے کمپرومائز نہیں کیا اور شہید ہوگئیں، ملک کو تمام مسائل سے بلاول بھٹو نکال سکتا ہے۔سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ ملک میں عدالتوں کے اندر پنڈینسی بہت زیادہ ہے، پچاس سال کے بعد عدالتوں میں ججز کی تعداد کو بڑھایا گیا، ججز کی تعداد بڑھانے باوجود بیس بیس عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا۔

ان کا کہنا تھاکہ اس ملک میں اڑھائء سو ارب روپے ٹیکس کے کیسز زیر التوا ہیں، ملک میں آئینی عدالت بننی چاہیے، پاکستان کا عدالتی نظام 124 ویں نمبر پر ہے، کریمنل جسٹس سسٹم میں ہمارے ملک کانمبر 108ویں نمبر پر ہے، ہمیں نظام میں بہتری لانا ہوگی۔

سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ چھبیسویں ترمیم کے موقع پر چھی ہماری ترمیم کو نہیں سنا گیا، ایم کیوایم، بی این پی، ق لیگ نے ترامیم دی ہیں ان کو منظور کیا جائے، صوبائی کابینہ میں کم ازکم ایک اقلیتی برادری کا رکن بھی ہونا چاہئے، چھوٹی پارٹیوں کو سنا جائے۔27 ویں آئینی ترمیم پر پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی، چیئرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک نے رپورٹ ایوان میں پیش کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے میں افسران اور ملازمین کی اکھاڑ بچھاڑ جاری،مزید 20فارغ سی ڈی اے میں افسران اور ملازمین کی اکھاڑ بچھاڑ جاری،مزید 20فارغ آئینی ترمیم،جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط،ایگزیکٹیو سے رابطے کا مطالبہ آئینی ترمیم کی منظوری،وزیر داخلہ محسن نقوی غیر معمولی طور پر متحرک،اہم ملاقاتیں آئینی ترمیم کی منظوری : نمبر گیم پوری کرنے کیلئے حکومت نے پلان بی پر کام شروع کردیا،اپوزیشن کے4ممبران سے رابطوں کا انکشاف فخر ہے کہ اس ملک کو ایسے وزیراعظم ملے جو خود کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں: ایمل ولی خان سینیٹ اجلاس: 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش،کاروائی جاری ،جلد ووٹنگ کا امکان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مشرف کو آئین سے کھلواڑ پر آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا پڑا، وقت آنے پر سب کو حساب دینا ہوگا، لطیف کھوسہ
  • آئین کو مسخ کر کے چند افراد کو نواز دیا گیا، اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے: اپوزیشن رہنماؤں کی تنقید
  • اختر مینگل کا ستائیسویں آئینی ترمیم پر ردعمل
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کر دیا
  • آئینی ترمیم کی سینیٹ سے شق وار منظوری جاری، اپوزیشن کا شور شرابہ،اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا
  • اپوزیشن کا 27ویں آئینی ترمیم کےلیے ووٹنگ کےعمل میں حصہ نہ لینے کااعلان
  • پاکستان میں گھٹا ٹوپ اندھیرا، آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے؛ڈاکٹر اسامہ بن رضی
  • ستائیسویں ترمیم کا راستہ روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، اپوزیشن اتحاد کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
  • پی ٹی آئی 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرتی ہے، سینیٹر علی ظفر