Islam Times:
2025-11-12@10:51:55 GMT

لاہور، میٹرو بس میں ٹوکن سسٹم ختم، نیا ٹکٹ سسٹم متعارف

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

لاہور، میٹرو بس میں ٹوکن سسٹم ختم، نیا ٹکٹ سسٹم متعارف

نیا نظام شفافیت، سہولت اور وقت کی بچت کیلئے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مسافروں کی رہنمائی کیلئے اسٹیشنز پر عملہ تعینات کیا گیا ہے، کرایہ کی ادائیگی صرف ٹکٹ کے ذریعے ممکن ہو گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹوکن سسٹم پر شکایات اور خرابیوں کی وجہ سے نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میٹرو بس میں ٹوکن سسٹم ختم کر دیا گیا ہے۔ ٹوکن سسٹم کی جگہ نیا ٹکٹ سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو اب سفر سے پہلے ٹکٹ خریدنا ہوگا۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے نیا کرایہ نظام فعال کر دیا ہے۔ میٹرو بس اسٹیشنز پر ٹکٹ مشینز اور ٹکٹ کاونٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ شہریوں کیلئے جدید ای ٹکٹنگ سسٹم سہولت کیلئے تیار کیا گیا ہے، نیا نظام شفافیت، سہولت اور وقت کی بچت کیلئے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مسافروں کی رہنمائی کیلئے اسٹیشنز پر عملہ تعینات کیا گیا ہے، کرایہ کی ادائیگی صرف ٹکٹ کے ذریعے ممکن ہو گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹوکن سسٹم پر شکایات اور خرابیوں کی وجہ سے نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ٹوکن سسٹم نیا نظام گیا ہے

پڑھیں:

آئین کا حلیہ بگاڑ ناقومی یکجہتی کیلئے خطرناک ہوگا،حافظ نعیم

اس سے بڑا المیہ کیا ہوگا کہ اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیر اعظم مقرر کریں گے
انشاء اللہ آئین پاکستان کو اصل شکل میں بحال کروا کر رہیں گے، لاہور بار سے خطاب

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اس سے بڑا المیہ کیا ہوگا کہ اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیر اعظم مقرر کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کردیا گیا۔حکومت اپنے مفادات کے لئے آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔جماعت اسلامی چھبیسویں ترمیم کے وقت بھی آئین کے ساتھ تھی اور آج بھی ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔اگر متفقہ آئین کو اسی طرح بازیچہِ اطفال بنایا جاتا رہا تو یہ قومی یکجہتی کے لئے خطرناک ہوگا۔ملکی سلامتی اور فیڈریشن کی سالمیت کے لئے ضروری ہے کہ آئین کی حفاظت کے لئے قوم متحد ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انشاء اللہ آئین پاکستان کو اصل شکل میں بحال کروا کر رہیں گے۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے وقت بھی ہمارا موقف واضح تھا، اب 27 ویں ترمیم بارے بھی آنیاں جانیاں لگی رہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان عدل لاہور میں لاہور بار ایسوسی ایشن کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل میں غزہ امن و استحکام کیلئے ترمیم شدہ قرارداد متعارف
  • امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل میں غزہ امن و استحکام کیلئے قرارداد متعارف
  • پاکستانی صارفین کیلئے ٹک ٹاک کے 3 نئے فیچرز متعارف
  • حکومت اپنے مفادات کیلئے آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے: حافظ نعیم
  • ای کورٹس نظام کیلئے لائحہ عمل تشکیل، مقصد کارکردگی بہتر بنانا ہے: چیف جسٹس
  • آئین کا حلیہ بگاڑ ناقومی یکجہتی کیلئے خطرناک ہوگا،حافظ نعیم
  • چیف جسٹس کی زیرِ صدارت اجلاس، ای کورٹس نظام کیلئے لائحہ عمل تشکیل
  • آرامکو کی جانب سے پاکستان میں 50 فیول اسٹیشنز کی تکمیل کا اعلان
  • عدلیہ کی آزادی کیلئے قربانیاں دیں،انتقام کے بجائے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، سینیٹر پرویز رشید