چین کی اسلام آباد میں خودکش حملے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
چین کی اسلام آباد میں خودکش حملے کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں اسلام آباد میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ چین اس حملے کی شدید مذمت ، متاثرین سے تعزیت ، اور زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ابھی تک اس واقعے میں کسی چینی شہری کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور ہمیشہ کی طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ، سماجی استحکام کو برقرار رکھنے اور اپنے عوام کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں پاکستان اور افغانستان کی حمایت کرتاہے ، چینی وزارت خارجہ امن جرگہ؛ یہاں بم پھٹتا ہے تو وہ یہ نہیں دیکھتا کہ کس پارٹی سے ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ نے ستائیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دائر کر دی برطانیہ کا اسلام آبادکچہری کے باہرخود کش دھماکے پر تشویش کا اظہار خودکش حملہ آور باجوڑ میں رہائش پذیر تھا، اسلام آباد کچہری حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکے پر امریکا کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حملے کی
پڑھیں:
اقوام متحدہ کا پاکستان میں خودکش دھماکے پر اظہار افسوس
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں خودکش دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے پر وہ بےحد رنجیدہ ہیں۔
اسلام آباد دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیں۔
ترجمان یو این کے مطابق انتونیو گوتریس نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ وہ دہشت گردی اور تشدد کے تمام واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
یو این ترجمان نے بتایا کہ انتونیو گوتریس نے دہشت گردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں واقع جی الیون کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی مل گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کچہری آیا ہے جس نے پولیس موبائل کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔