ایف بی آر میں بھونچال، 80 سینئر عہدیداروں کے یکا یک ملک گیر تقرر و تبادلے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز

کراچی، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور پشاور سمیت بڑے ٹیکس سینٹرز ،کسٹم فارمیشنز کے ڈائریکٹر جنرل اور کلیکٹر کمشنرز ممبر تبدیل کر دیے گئے
ہر نوٹیفکیشن کے تحت بی ایس 19، 20 اور 21 کے سینئر افسران کو احکامات پر فوری عملدرآمد کا حکم ،افسران چارج سنبھالنے کی رپورٹ کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(آئی پی ایس )فیڈرل بورڈ آف ریونیومیں 80 سینئیر عہدیداروں کے یکا یک ملک گیر تقرر و تبادلوں سے بھونچال آگیا۔کراچی، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور پشاور سمیت بڑے ٹیکس سینٹرز ،کسٹم فارمیشنز کے ڈائریکٹر جنرل اور کلیکٹر کمشنرز ممبر تبدیل کر دیے گئے۔

ہر نوٹیفکیشن کے تحت بی ایس 19، 20 اور 21 کے سینئر افسران کو احکامات پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔منگل گیارہ نومبر کو ایف بی آر میں بھونچال کا سماں دیکھا گیا، وفاقی بورڈ آف ریونیو نے 80 سینئیر عہدیداروں کے یکا یک ملک گیر تقرر و تبادلے کر دیے۔اعلامیے کے مطابق تمام افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ چارج سنبھالنے کی رپورٹ فوری طور پر ایف بی آر ہیڈکوارٹر کو ارسال کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک سعودی اقتصادی تعاون کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے اہم پیش رفت پاک سعودی اقتصادی تعاون کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے اہم پیش رفت حملہ آور جوڈیشل کمپلیکس تک کیسے پہنچا پولیس نے تحقیقات میں سراغ لگا لیا دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ کیڈٹ کالج وانا حملہ: فیلڈ مارشل نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی ’قوم کے معماروں پر کوئی آنچ نہ آئے‘، فیلڈ مارشل نے کیڈٹ کالج وانا آپریشن پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھی وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے، 27 ویں ترمیم میں مزید ترامیم شامل کرنے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایف بی آر

پڑھیں:

کرپشن اسکینڈل؛ پنجاب بھر کے لائسنسنگ سینٹرز کا اسپیشل آڈٹ کرنے کا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک)لبرٹی خدمت مرکز لائسنسنگ سینٹر میں کرپشن اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پنجاب بھر کے لائسنسنگ سینٹرز کا اسپیشل آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اے آئی جی انسپکشن نے تمام اضلاع کے افسران کو مراسلہ جاری کر دیا، تمام لائسنسنگ سینٹرز کا اسپیشل آڈٹ ایس پی رینک کے افسران کریں گے۔

انسپکشن کے لیے کرپشن کی شکایات، ایجنٹ مافیا، اضافی فیس چارجنگ سمیت 20 نکاتی فارمیٹ مرتب کیا گیا۔ ایجنٹ مافیا، کرپشن اور فیس سے زیادہ رقم وصول کرنے کی شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔ انسپکشن میں سائن ٹیسٹ، روڈ ٹیسٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ اور 30 دن کا ویڈیو ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا۔

اسپیشل آڈٹ کے دوران انسپکشن افسران کو ریکارڈر جسٹر اور دیگر شواہد بغور چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل آڈٹ رپورٹ مشاہدات اور تجاویز کے ہمراہ 25 نومبر تک جمع کروائی جائیں، لائسنسنگ سینٹرز کے آڈٹ کا ٹاسک ڈی پی او دفاتر اور پولیس لائنز آڈٹ ٹیم کو ہی دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک سعودی اقتصادی تعاون کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے اہم پیش رفت
  • حملہ آور جوڈیشل کمپلیکس تک کیسے پہنچا پولیس نے تحقیقات میں سراغ لگا لیا
  • کرپشن اسکینڈل؛ پنجاب بھر کے لائسنسنگ سینٹرز کا اسپیشل آڈٹ کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز کی تشکیل پر اہم فیصلہ جاری
  • کرپشن اسکینڈل؛ پنجاب بھر کے لائسنسنگ سینٹرز کا اسپیشل آڈٹ کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی، افغان حکام کی دھمکی
  • کے پی‘ سرکاری ملازمین کے تبادلے‘ تقرر‘ بھرتیوں پر پابندی ختم
  • 27 ویں ترمیم: ججز کے تبادلے کی ترمیم میں تبدیلی پر غور، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر معاملات طے نہ پاسکے
  • اسلام آباد پولیس کے تمغہ غازی اور تمغہ شجاعت حاصل کرنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں پولیس لائنز میں پروقار تقریب