Express News:
2025-11-12@16:13:09 GMT

کیا شہناز گِل اور شبھمن گل بہن بھائی ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

بولی وڈ اداکارہ اور ٹیلی ویژن شخصیت شہناز گِل نے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گِل اور اپنے حوالے سے کی جانے ولی قیاس آرائیوں پر وضاحت دے دی۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شبھمن گِل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ دونوں پنجاب کے ایک ہی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے شبھمن گِل ان کے بھائی ہو سکتے ہیں۔

ان قیاس آرائیوں پر ہنستے ہوئے شہناز کا کہنا تھا ’عین ممکن ہے کہ وہ امرتسر سے ہوں۔ جب وہ ٹرینڈ کرتے ہیں تو میں بھی ٹرینڈ کرتی ہیں۔ ان کے درمیان بہن بھائی کا رشتہ ہوگا۔‘

شہناز نے شبھمن گِل کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھا کھیلتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شیخ رشید کو عمرہ پر جانے سے روکنے پر وفاقی حکومت کو نوٹس

عدالت نے وفاقی حکومت، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 نومبر کو جواب سمیت طلب کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیخ رشید کو عمرہ روانگی سے روکنے پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ  کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرہ کے لیے سعودی عرب جانے سے روکنے کے معاملے پر دائر توہینِ عدالت کی درخواست عدالت نے سماعت کے لیے منظور کر لی۔ عدالت نے وفاقی حکومت، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 نومبر کو جواب سمیت طلب کر لیا ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیے کہ یہ توہینِ عدالت کا ٹرائل چلے گا اور جو بھی ذمہ دار ہوا اسے سزا یا جزا ملے گی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ سنگل بینچ کا تھا تو ڈویژن بینچ کے سامنے کیسے لگا؟ جس پر عدالت نے ہدایت دی کہ کیس کو دوبارہ سنگل بینچ میں مقرر کیا جائے۔سماعت کے موقع پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔ ان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے واضح حکم دیا تھا کہ شیخ رشید کو عمرہ پر جانے دیا جائے، تاہم اس کے باوجود ایئرپورٹ پر ایف آئی اے اہلکاروں نے انہیں روک لیا، جو عدالتی حکم کی کھلی خلاف ورزی اور توہینِ عدالت ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت 18 نومبر کو مقرر کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان کے متعلق، جنید اکبر نے بڑا انکشاف کر دیا
  • اسلام آباد دھماکے پر عالمی برادری کاپاکستان سے یکجہتی کا اظہار
  • مقبول اداکارہ اقرا عزیز نے دوسرے حمل ٹھہرنے کی تصدیق کردی
  • ستائیسویں ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں(حافظ نعیم )
  • شیخ رشید کو عمرہ پر جانے سے روکنے پر وفاقی حکومت کو نوٹس
  • صدر مملکت و دیگر کا عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
  • کراچی، سائیٹ ایریا میں بجلی کا تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے شخص جاں بحق
  • سکھر: ایک محنت کش موٹر سائیکل کے پارٹس کو رنگ کرتے ہوئے
  • جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے‘ شہدا کی تعداد 79 ہزار سے متجاوز