خیبرپختونخوا اور ضم اضلاع میں دہشت گردی کی مذمت ، امن جرگے کا اعلامیہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا اور ضم اضلاع میں دہشت گردی کی مذمت، خیبرپختونخوا امن جرگے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق صوبائی اسمبلی میں پاس کی گئی امن و امان کے حوالے سے مجوزہ قوانین پر فوری عمل کیا جائے، پولیس اور سی ڈی ٹی داخلی سلامتی کی قیادت کرینگے۔آئینی طور پر پولیس اور سی ڈی ٹی باقی اداروں سے معاونت طلب کرسکتی ہے،

غیر قانونی محصولات ،بھتہ خوری کے خلاف ایک مربوط پالیسی بنائی جائے تاکہ دہشت گردوں کا معاشی ناطہ ٹوٹ جائے۔اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا بالخصوص شورش زدہ علاقوں میں معدنیات کی غیر قانونی نکاسی کا خاتمہ کیا جائے، غیر سرکاری اراکین پر مشتمل صوبائی سطح پر امن کے فورم قائم کئے جائے۔شہری سطح پر پولیس اور بلدیاتی اداروں کے مابین ہم آہنگی کے لیے سٹی سیل قائم کئے جائیں، سٹی سیل چیک پوسٹوں کے خاتمے کے لیے مقررہ وقت پر مبنی منصوبے تیار کریں۔اعلامیہ کے مطابق مقامی حکومتوں کے استحکام اور مالی تحفظ کے لیے آئینی ترامیم کی جائیں

، پراونشل فنانس کمیٹی کو نیشنل فنانس کمیشن کے ساتھ منسلک کیا جائے۔وفاق کے ذمے صوبے کے آئینی مالی حقوق کی مد میں نیڈل ہائیڈل پرافٹ دیا جائے، تیل پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، پانی کا حصہ این ایف سی میں ضم اضلاع کا حصہ دیا جائے۔جرگہ کے اعلامیہ کے مطابق گیارہویں این ایف سی ایوارڈ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعرفان صدیقی کی یاد میں سینیٹ کا تعزیتی اجلاس، اسلام آباد اور وانا دھماکے کے شہدا کیلئے بھی دعا عرفان صدیقی کی یاد میں سینیٹ کا تعزیتی اجلاس، اسلام آباد اور وانا دھماکے کے شہدا کیلئے بھی دعا آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے بھی منظور,حکومت کو دو تہائی حمایت حاصل،4ممبران کی مخالفت،پی ٹی آئی کا بائیکاٹ خورشید شاہ 27 ویں آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کیلئے وھیل چیئر پر پارلیمنٹ پہنچ گئے طالبان رجیم کا تاجروں کو پاکستان کیساتھ3ماہ میں تجارت ختم کرنے کا حکم آئینی ترمیم جمہوریت کی تکمیل،کسی کا باپ بھی ختم نہیں کر سکتا،بلاول بھٹو ایف بی آر میں بھونچال، 80 سینئر عہدیداروں کے یکا یک ملک گیر تقرر و تبادلے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ضم اضلاع

پڑھیں:

امریکا، چین، ترکیے، برطانیہ، یورپی یونین اور قطر کی اسلام آباد میں دھماکےکی مذمت

ویب ڈیسک : مریکا، چین، ترکیے، برطانیہ،  یورپی یونین، فرانس، آسٹریلیا  اور قطر  نے اسلام آباد میں دھماکے کی مذمت  کی ہے۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہے، پاکستان کی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے پُرعزم ہیں۔

پاکستان میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ  اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں سے دلی ہم دردی کا اظہار کرتے ہیں۔

پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی

ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  اسلام آباد میں خودکش حملےکی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترکیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

 برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے سے آگاہ ہیں ، ہماری ہمدردیاں حملے میں مارے گئے لوگوں کے پیاروں کے ساتھ ہیں۔

یورپی یونین نے بیان میں کہا کہ ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ فرانسیسی سفارت خانے نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

طلبہ کی موج مستیاں ختم، تعلیمی اداروں پر ایک بڑی پابندی عائد

آسٹریلین ہائی کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد خود کش حملےکے بعد پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہار  یکجہتی کرتے ہیں۔

قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ قطر اسلام آباد اور وانا میں حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے ، قطر ہر قسم کے تشدد، دہشت گردی اور مجرمانہ کارروائیوں کو سختی سے مسترد کرتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • پاک افغان خارجہ پالیسی میں وفاق صوبے سے مشاورت کرے، پولیس اور سی ٹی ڈی داخلی سلامتی کی قیادت کریں گی: کے پی امن جرگہ کا اعلامیہ
  • دہشتگردی کی مذمت، خیبرپختونخوا امن جرگے کا اعلامیہ جاری
  • خیبرپختونخوا اسمبلی امن جرگے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
  • امریکا، چین، ترکیے، برطانیہ، یورپی یونین اور قطر کی اسلام آباد میں دھماکےکی مذمت
  • صدرِ مملکت سے وزیراعظم کی ایوانِ صدر میں ملاقات، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت
  • ممبران جی بی کونسل کی اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت
  • دہشت گردی کےخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،امریکا،چین
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو کارروائیاں، 20 دہشت گرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 20 خوارج جہنم واصل