اپنے بیان میں پشتونخوا میپ نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان میں سرکاری اسکیمز میں 77 فیصد پرسنٹیج کرپشن و کمیشن کے نام پر لیا جارہا ہے اور 23 فیصد سکیم کیلیے رکھے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فارم 47 کی حکومت کی سرکاری عوامی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے کے ناروا عمل پر دکھ و افسوس ہے۔ مسلط حکومت کرپشن، کمیشن، پرسنٹیج کی حد تک صوبے کو پہلی پوزیشن پر لاچکی ہے، جبکہ ترقیات، عوامی فلاح و بہبود کے سکیمات، عوامی مسائل کے حل میں نچلے سطح پر پہنچ چکی ہے۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ صوبے میں پرسنٹیج 52 فیصد تک پہنچ چکی ہے، اس کے علاوہ 25 فیصد دیگر پرسنٹیج اور ٹیکسز کی مد میں لیئے جا رہے ہیں، یعنی 77 فیصد پرسنٹیج کرپشن و کمیشن کے نام پر لیا جارہا ہے اور 23 فیصد سکیم کے لیے رکھے جا رہے ہیں، تو اس منصوبے کا معیار اور تکمیل کا انداز عوام بخوبی لگا سکتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد اور گھوسٹ سکیمات کے ذریعے سرکاری مال و متاع پر ہاتھ صاف کیا جا رہا ہے۔ عوام کے ٹیکسز کے پیسوں کو پاکٹ منی، بنک بیلنس اور جائیدادوں کو بنانے پر خرچ کیا جا رہا ہے اور پی سی ون بنا کر رقم ریلیز کر دی جاتی ہے۔ لیکن بر سر زمین کسی بھی منصوبے کی تکمیل نظر نہیں آتی۔ اسی طرح بنی بنائی سڑکوں کو توڑنے، ریپئرنگ، بلیک ٹاپ و دیگر ناموں سے فنڈز ریلیز کرکے کرپشن کی نذر کی جا رہی ہے۔ حکومت اپنی کرپشن کے لیے سکیمات اور فنڈز کی بندر بانٹ کر رہی ہے۔ جس پر نہ صرف نیب، انٹی کرپشن نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے بلکہ شفافیت کے دیگر اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ حالانکہ حالیہ مختلف حکومتی آڈٹس رپورٹس میں صوبائی محکموں کے کرپشن و کمیشن کو، جو کہ اربوں روپے میں ہیں، کو منظر عام پر لایا گیا اور اسی طرح مختلف سروے رپورٹس میں صوبے میں کرپشن اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آڈٹ رپورٹس اور سروے رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹی کرپشن، نیب اور دیگر شفافیت کے ادارے فوری طور پر نوٹس لیکر کرپٹ، پرسنٹیج، کرپشن و کمیشن میں ملوث اور سرکاری عوامی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کرپشن کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائیں۔ دیگر صورتحال میں جس تیزی کے ساتھ لوٹ مار، کرپشن کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ صوبے کو دیمک کی طرح چاٹ کر عوام کو مزید مسائل و مشکلات سے دوچار کرنے اور مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی میں مزید اضافے کا سبب بنے گا، جبکہ پہلے سے ہی عوام معاشی طور پر سخت ترین مشکلات سے دوچار ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری

گزشتے ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں ون پلس کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

مقبول اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق ون پلس 15 فائیو جی پہلے، شیاؤمی 17 پرو میکس دوسرے اور سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، اوپو فائنڈ ایکس 9 پرو پانچویں، ہواوے میٹ 70 ایئر (نئی انٹری) چھٹے، ایپل آئی فون 17 پرو میکس ساتویں پوزیشن پر ہیں۔

آٹھویں پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی اے 17، شیاؤمی ریڈمی کے 90 پرو میکس فائیو جی نویں اور شیاؤ می ریڈمی کے 90 فائیو جی دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کی حکومت کو سکیورٹی فراہم کرنیکی ہدایت
  • خیبرپختونخوا حکومت کے زیر اہتمام امن جرگہ آج اسمبلی ہال میں ہوگا
  • خیبرپختونخوا حکومت کے زیر اہتمام امن جرگہ آج اسمبلی ہال میں ہوگا  
  • فیصل آباد نے انٹریونٹ باسکٹ بال چمپئن شپ جیت لی
  • کوہاٹ، معرفت کربلا کوئز
  • weعراق کے پارلیمانی انتخابات میں دوپہر تک 23.9 فیصد ووٹرز نے حصہ لیا
  • پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت بدانتظامی، نااہلی اور کرپشن کا بدترین امتزاج بن چکی ہے، منعم ظفر
  • ستائیسویں ترمیم میں چندلوگوں کومزیدمضبوط کرکے مسلط کردیاگیا،لطیف کھوسہ
  • گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری