سابق اسرائیلی وزیرِ دفاع کے پروگرام کیخلاف احتجاج، پولیس کا مظاہرین پر تشدد
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
نیوجرسی: امریکی ریاست نیوجرسی میں سابق اسرائیلی وزیرِ دفاع یوآف گیلنٹ کے پروگرام کے خلاف فلسطین کے حامی مظاہرین پر پولیس نے طاقت کا استعمال کیا، امریکا کے شہر لیونگسٹن میں درجنوں مظاہرین ایک یہودی عبادت گاہ کے باہر جمع ہوئے جہاں یوآف گیلنٹ کو خطاب کے لیے بلایا گیا تھا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین فلسطینی پرچم اٹھائے اور کفیہ اوڑھے ہوئے نعرے لگا رہے تھے، انہوں نے بینرز تھام رکھے تھے جن پر لکھا تھا، بچوں کی حفاظت کرو، گیلنٹ کو گرفتار کرو اور گیلنٹ نسل کشی کا مجرم ہے، احتجاجی مظاہرین نے فری فلسطین کے نعرے بھی لگائے اور گیلنٹ کو غزہ میں عام شہریوں کے قتلِ عام کا ذمہ دار قرار دیا۔
جب مظاہرین نے عبادت گاہ کے داخلی راستے کو بند کیا تو پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی شروع کی، اس دوران پولیس اہلکاروں نے کئی مظاہرین کو زمین پر گرا کر گرفتار کیا، عینی شاہدین کے مطابق پولیس کا رویہ انتہائی سخت تھا اور بعض مظاہرین کو گھسیٹ کر گاڑیوں میں بٹھایا گیا۔
خیال رہےکہ یوآف گیلنٹ نے 2022 سے 2024 تک اسرائیل کے وزیرِ دفاع کے طور پر خدمات انجام دیں۔ گزشتہ سال نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو اور یوآف گیلنٹ کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور مظالم کے الزامات پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 69 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، جب کہ عالمی برادری کی خاموشی بدستور برقرار ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل یوآف گیلنٹ
پڑھیں:
پاپوش نگر تھانے میں پولیس کے تشدد اور فائرنگ سے ملزم ہلاک
پاپوش نگر تھانے میں عباس نامی ملزم کی پولیس اہلکاروں کی جانب سے تشدد اور فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعے کے بعد عدالتی احکامات پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ پولیس کے سب انسپکٹر خادم حسین،کانسٹیبل اظہار الحق کے خلاف درج کیا گیا۔ نوجوان عباس کو پاپوش نگر تھانہ سے فرار ظاہر کرکے مقابلے میں ہلاک کیا گیا۔ متوفی عباس کی لاش پر تشدد کے بھی نشانات پائے گئے۔
پاپوش نگر پولیس نے 30 جولائی کو مقابلے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل نے ایف ائی اے اینٹی کرپشن سرکل کو عدالتی تحقیقات کا حکم دیا۔ عدالتی احکامات پر ایف آئی اے کو مقدمہ اندراج اورتحقیقات کے لئے ڈی آئی جی ویسٹ زون نے مراسلہ ارسال کیا تھا۔
پولیس ایف آئی آر کے مطابق ملزم لاک اپ سے باہر نکلنے پر تھانہ سے فرار ہوا تھا۔ کانسٹیبل اظہار الحق نے ملزم کو ہینڈز اپ کرنے کا جس کے دوران ملزم نے پستول چھیننے کی کوشش کی اور چھینا جھپٹی کے دوران پستول چلنے سے ملزم عباس ہلاک ہوا۔