data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت)جمعیت علما اسلام سندھ کے پریس سیکرٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے مدارس اور مساجد کے بارے میں دیے گئے متنازع بیان پر سخت ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان نہ صرف غیر سنجیدہ بلکہ ملک کے دینی طبقات کی توہین کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف وہی شخص ہیں جنہوں نے ماضی میں اعتراف کیا تھا کہ مدارس کے طلبہ منظم، محبِ وطن اور قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، مگر آج وہی وزیر مغرب اور امریکہ کو خوش کرنے کے لیے انہی مقدس اداروں کے خلاف زبان استعمال کر رہے ہیں۔ یہ طرزِ عمل انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ مدارسِ دینیہ نے ہمیشہ اس ملک کی نظریاتی اور اخلاقی سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔ ان اداروں نے لاکھوں ایسے نوجوان تیار کیے جو دین، ملک اور قوم کی خدمت میں مصروف ہیں۔ اگر آج پاکستان میں دینی شعور اور اخلاقی تربیت باقی ہے تو اس کا سہرا انہی مدارس کے سر ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کے اس غیر ذمے دارانہ بیان سے نہ صرف مذہبی طبقات کے جذبات مجروح ہوئے ہیں بلکہ حکومت کی نیت پر بھی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ حکومت کو واضح کرنا ہوگا کہ کیا وہ بیرونی دباؤ پر دینی اداروں کے خلاف محاذ کھولنا چاہتی ہے.

جے یو آئی سندھ کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ وزیر دفاع فوراً اپنے بیان پر غیر مشروط معافی مانگیں، ورنہ جمعیت علماء اسلام ملک بھر میں شدید احتجاج کی حکمتِ عملی اپنانے پر غور کرے گی۔ڈاکٹر اے جی انصاری نے مزید کہا کہ دینی مدارس اور مساجد نہ صرف عبادت گاہیں ہیں بلکہ امن، اخوت اور انسانیت کے مراکز ہیں۔ ان کے خلاف ہر سازش ناکام ہوگی اور قوم اپنے مذہبی و دینی اداروں کے دفاع کے لیے ہر محاذ پر ڈٹی رہے گی۔

نمائندہ جسارت گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

قومی ایئرلائن کے خلاف پروپیگنڈا بے بنیاد ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف

فائل فوٹو

 وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن کے خلاف پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پروازوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، تاہم غیر ماہر افراد کی مداخلت بھی قابلِ قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کے تمام آپریشنز پی سی اے اے اور عالمی معیار کے مطابق ہیں اور حکومت قومی ایئرلائن کی محنتی ٹیم کے منافع بخش اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں قومی ایئرلائن کی اوسط یومیہ آمدنی 600 ملین روپے رہی، جو بغیر کسی خلل کے معمول کی شیڈول پروازوں سے حاصل ہوئی۔

آج 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے منظور ہو جائے گی: وزیر دفاع خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ ووٹ ڈالنے کے لیے کسی بھی رکن کا پارلیمان میں حاضر ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں میں قومی ایئرلائن کی بحالی کے لیے دن رات محنت کی ہے، جس کے نتیجے میں اب قومی ایئرلائن ملک بھر میں شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے پروازیں چلا رہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بین الاقوامی روٹس پر بھی قومی ایئرلائن اپنی خدمات تسلسل سے انجام دے رہی ہے، جس میں ٹورنٹو، مانچسٹر، پیرس اور خلیجی ممالک کے روٹس شامل ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ چین اور مشرق بعید کے لیے بھی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں، جبکہ مستقبل میں یورپ اور شمالی امریکا کے مزید روٹس شروع کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • خواجہ آصف کا بیان دینی طبقات کی توہین کے مترادف ہے،اے جی انصاری
  • وزیر دفاع نے غلط اعداد و شمار پیش کرکے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وفاق المدارس کے علما کا مشترکہ اعلامیہ
  • محکمہ اوقاف کا اجلاس، ٹی ایل پی کی 330 مساجد، 250 مدارس اوقاف کے حوالے کرنے کا جائزہ
  • ‏ خط لکھنے والے جج کی قانون اور آئین کی پاسداری کی تاریخ ذاتی طور پر جانتا ہوں، وزیردفاع
  • وزیر دفاع خواجہ آصف کاسخت ردعمل
  • اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کیش لیس معیشت کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • آپ نے تو جنرل باجوہ کو باپ بنا لیا تھا، خواجہ آصف کا پی ٹی آئی پر طنز
  • قومی ایئرلائن کے خلاف پروپیگنڈا بے بنیاد ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف
  • ڈاکٹر مالک بلوچ کی جماعت لگتا نہیں کہ ووٹ دے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان