Jasarat News:
2025-11-14@00:25:07 GMT

عراق : انتخابات میں وزیراعظم کے اتحاد نے میدان مار لیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کے انتخابی کمیشن نے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا،جس کے تحت وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کی زیر قیادت اتحاد نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ کمیشن کے مطابق السودانی کے اتحاد نے منگل کے دن ہونے والے انتخابات میں 13.

17 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔ انتخابی کمیشن کے اہلکاروں نے بتایا کہ شیاع السودانی نے انتخابات میں پہلے نمبر پر جگہ بنائی ہے۔ یہ السودانی کا دوسرا دور حکومت ہوگا۔ تاہم بہت سے نوجوان ووٹرز ان انتخابات کو بس ایک ایسا موقع سمجھتے ہیں جس میں موجودہ سیاسی جماعتیں عراق کے تیل کی رقم آپس میں تقسیم کرنے کے لیے میدان میں ہیں۔اپنے بیان میں السودانی نے خود کو ایسے رہنما کے طور پر پیش کیا جو کئی سالوں کی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے بعد عراق کو کامیابی کی راہ پر لے جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ روایتی پارٹیوں کے اثر سے آگے بڑھ چکے ہیں۔عراق کی 329 رکنی پارلیمان میں کوئی بھی جماعت اکیلے حکومت بنانے کے لیے اکثریت حاصل نہیں کر سکی، اس لیے حکومت بنانے کے لیے جماعتیں دوسرے گروپوں کے ساتھ اتحاد کرتی ہیں، جو اکثر کئی مہینوں کا پیچیدہ عمل ہوتا ہے۔انتخابی کمیشن نے بتایا کہ انتخابات میں کل ووٹر ٹرن آؤٹ 56.11 فیصد رہا، جو سیاسی نظام پر عوام کے اعتماد کی بحالی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ابتدائی نتائج کے اعلان کے بعد السودانی نے ٹیلی وژن خطاب میں کہاکہ ووٹرز کی یہ شرکت ایک اور کامیابی کا ثبوت ہے، جس سے سیاسی نظام میں اعتماد کی بحالی ظاہر ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق اس الیکشن کے نتائج عراق میں سیاسی اتحاد اور حکومت سازی کے عمل کو اہم چیلنجز کا سامنا دیں گے۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انتخابات میں

پڑھیں:

عراق میں پارلیمانی انتخابات میں سیکیورٹی کامیاب، 12 ملین شہریوں نے ووٹ ڈالے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بغداد: عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران سیکیورٹی پلان کامیابی سے نافذ کیا گیا اور معمولی واقعات کو فوری حل کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کی سپریم کمیٹی برائے انتخابی سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل قیص المحمداوی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 12 ملین سے زائد عراقی شہریوں نے 329 نشستوں والی پارلیمنٹ کے لیے ووٹ ڈالے اور سیکیورٹی فورسز نے پولنگ کو محفوظ بنایا، ووٹ ڈالنے کے دوران چند معمولی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، جنہیں فوری طور پر نمٹایا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ووٹنگ کے عمل میں مداخلت نہیں کی اور اس دوران کرکوک میں دو پولیس اہلکاروں کے قتل کے ذمہ دار مسلح افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

آزاد اعلیٰ انتخابی کمیشن نے تصدیق کی کہ ووٹ کے نتائج مقررہ وقت میں جاری کیے جائیں گے،  48 شکایات موصول ہوئی ہیں، جن میں 39 خصوصی ووٹنگ اور 9 عام ووٹنگ سے متعلق ہیں،  نتائج ووٹ کے 24 گھنٹے کے اندر جاری کیے جائیں گے اور اپیلوں کے جائزے کے بعد باقاعدہ تصدیق کی جائے گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے عراق کی پارلیمانی انتخابات کی کامیابی پر مبارکباد دی
  • حالیہ الیکشن کے بعد عراق کے دو ممکنہ سیاسی منظرنامے
  • عراق انتخابات: شیاع السودانی کی زیر قیادت اتحاد نے بازی مار لی
  • کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کیلئے بلوچستان حکومت کو فول پروف سیکورٹی انتظامات کا حکم
  • عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست
  • اقوام متحدہ کا عراق میں پارلیمانی انتخابات پر تعریف
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کی حکومت کو سکیورٹی فراہم کرنیکی ہدایت
  • عراق میں پارلیمانی انتخابات میں سیکیورٹی کامیاب، 12 ملین شہریوں نے ووٹ ڈالے
  • عراق میں پارلیمانی انتخابات مکمل، عوامی بےچینی اور سیاسی جمود برقرار