Nawaiwaqt:
2025-11-14@09:35:37 GMT

جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت کر لی۔ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی نے صحت کے مسائل کے سبب معذرت کی ہے۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس مسرت ہلالی کے انکار کے بعد ان کو زیر غور ہی نہیں لایا گیا۔دوسری جانب جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ایوان صدر میں ہونے والی اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جسٹس مسرت ہلالی

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین نے حلف اٹھالیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف  اٹھا لیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں  صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف جسٹس امین الدین سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی، اہم وفاقی وزرا اور اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔

حلف برداری کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہان بھی موجود تھے، جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی تقریب میں شریک رہے۔

جسٹس امین الدین خان پہلے جج ہیں جو اس نئی قائم شدہ عدالت کی سربراہی کریں گے۔ آئینی دائرہ کار سے متعلق تمام مقدمات اب اسی عدالت میں سنے جائیں گے، جس کے بعد ملک میں آئینی تشریح اور آئینی تنازعات کے حل کے لئے ایک باقاعدہ خصوصی فورم وجود میں آگیا ہے۔

دریں اثنا وفاقی آئینی عدالت کے دیگر 6 ججز کی حلف برداری بھی آج ہی شیڈول ہے، جس کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈمن بلاک اور ججز چیمبرز کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ تمام ججز اپنے منصب کا حلف براہِ راست چیف جسٹس امین الدین سے لیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری
  • جسٹس مسرت ہلالی نے نئی آئینی عدالت کا حصہ بننے سے انکار کردیا
  • جسٹس امین الدین خان نے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا حلف اٹھا لیا
  • وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین نے حلف اٹھالیا
  • جسٹس مسرت ہلالی کی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
  • سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے آئینی عدالت کی جج بننے سے انکار کر دیا 
  • جسٹس امین الدین خان کے آئینی عدالت کے چیف جسٹس بننے کا امکان
  • سپریم کورٹ کی خاتون جج کی طبیعت اچانک ناساز  ہوگئی
  • سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز، بنچ ڈی لسٹ