وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان کی لندن میں ہونے والی ورلڈ ٹریول مارکیٹ (WTM) 2025 میں پاکستان پویلین میں غیر متوقع ملاقات نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل پیدا کردیا ہے۔ ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا کہ اسرائیلی ٹورازم کے سینئر اہلکار مائیکل ایزہا کوف نے سردار یاسر الیاس خان سے ملاقات اور مصافحہ کیا۔

Sardar Yasir Ilyas Khan visited London, leading a delegation of 31 tourism representatives from Pakistan to participate in the World Travel Market (WTM).

During the event, a group of individuals from Israel visited the Pakistan Pavilion unannounced and met the Pakistani… pic.twitter.com/iohrHgIKVN

— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) November 13, 2025

اس واقعے پر انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین نے شدید تنقید کی، اور کچھ نے اسے ’مسلمان بھائیوں کے دشمنوں سے ملاقات‘ قرار دیا۔ دیگر صارفین نے سوشل میڈیا پر سوال کیا کہ ایسے حالات میں پاکستان کی نمائندگی کیسے کی گئی، جبکہ کئی نے اس ملاقات پر شدید غصے اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: معروف کاروباری شخصیت یاسر الیاس وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت تعینات

دوسری جانب، پاکستانی وفد کا مقصد ملکی سیاحت کے شعبے کو عالمی سطح پر متعارف کروانا اور سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنا تھا۔ نمائش کے دوران پاکستانی پویلین نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور سیاحتی نمائندوں کی توجہ حاصل کی، اور میڈیکل ٹورازم، ایڈونچر ٹورازم اور مذہبی سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات اجاگر کیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sardar Yasir Ilyas Khan (@sardar.yasir.ilyas)

وفد حکام کا کہنا ہے کہ ملاقات اتفاقی طور پر ہوئی اور پاکستان پویلین کا واحد اور اصل مقصد پاکستان کے سیاحتی مواقع کی تشہیر تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیلی ٹورازم انسٹاگرام سردار یاسر الیاس خان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کوآرڈینیٹر برائے سیاحت وزیراعظم شہباز شریف

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیلی ٹورازم انسٹاگرام سردار یاسر الیاس خان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کوا رڈینیٹر برائے سیاحت وزیراعظم شہباز شریف کوا رڈینیٹر برائے سیاحت یاسر الیاس سوشل میڈیا

پڑھیں:

نومنتخب ایم این اے بلال فاروق تارڑ کی ملاقات‘ وزیراعظم کی مبارکباد 

وزیرآباد (نامہ نگار) این اے 66 سے نومنتخب ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بھی ہمراہ تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلال فاروق تارڑ کو ایم این اے منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے کہا عوام مسلم لیگ (ن) سے ملکی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کی امید رکھتے ہیں۔ نوجوان نسل ہمارے پاس اچھی دولت ہے۔ یہ لوگ پاکستان کا مستقبل ہیں  اور ہم  آئندہ ان کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ معیشت مضبوط بنانے  اور عوامی خدمت کی سیاست کی اور آج بھی عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ بلال فاروق تارڑ نے کہا ان شاء اللہ میں اپنے علاقہ کے تعمیر وترقی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھوں گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری، مغربی کنارے میں 2 بچے شہید، غزہ میں اجتماعی قبر سے 51 لاشیں برآمد
  • اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری، مغربی کنارے میں 2 بچے شہید، غزہ میں اجتماعی قبر سے 51 لاشیں برآمد
  • شاہ چارلس سوم عوامی خدمت و عالمی شعور کی علامت ہیں: شہباز شریف
  • ڈاکٹر نبیہہ علی خان کی ’کرنج‘ ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل
  • شرم نہیں آتی؟ سنی دیول میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ حرکت پر غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل
  • ’آپ کی بیگمات کتنی ہیں؟‘ ٹرمپ کا شامی صدر احمد الشرع سے دلچسپ سوال، ویڈیو وائرل
  • نومنتخب ایم این اے بلال فاروق تارڑ کی ملاقات‘ وزیراعظم کی مبارکباد 
  • صدرِ مملکت سے وزیراعظم کی ایوانِ صدر میں ملاقات، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت
  • صدر مملکت ، وزیراعظم ملاقات، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال