سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔گزٹ نوٹیفکیشن سینیٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کیا گیا، ایوان زیریں اور بالا سے 56 ترامیم منظور کی گئیں۔واضح رہے کہ آئینی ترمیم میں عدلیہ، عسکری قیادت اور وفاقی و صوبائی اختیارات سمیت کئی اہم آئینی دفعات سے متعلق تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں، ججز کے تبادلے کی اختیار میں تبدیلی، عسکری سربراہی ڈھانچے میں ترمیم، اور ایک نئے وفاقی آئینی عدالت کے قیام پر غور کیا گیا تھا۔آئینی ترمیم کا مسودہ سب سے پہلے وفاقی کابینہ سے منظور کیا گیا تھا، گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تینوں سروسز چیفس اور عدلیہ سے متعلق قوانین میں ترمیم کی منظوری دی گئی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری، 3 ججز نے حلف اٹھا لیا
وفاقی حکومت نے آئینی عدالت کے 6 نئے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پہلے مرحے میں وفاقی آئینی عدالت کے 3 ججز نے حلف اٹھایا، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس باقی نجفی اور جسٹس عامر فاروق نے حلف لیا۔
مزید پڑھیں: جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے ججز سے حلف لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر بھی حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے۔ اس سے قبل وزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے حلف اٹھا لیا ہے۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے تینوں ججز سے حلف لیا
وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ میں منعقد ہوئی۔ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان… pic.twitter.com/abu0skFpRc
— Awais Yousaf Zai (@awaisReporter) November 14, 2025
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عامر فاروق کو آئینی عدالت کا جج مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کریم خان آغا، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی آئینی عدالت کے ججز کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
مزید پڑھیں: فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل: لارجر بینچ پہلے فیصلے کا پابند نہیں ہوتا، جسٹس امین الدین خان کے ریمارکس
Justice Aminuddin appointed first chief justice of Federal Constitutional Court.@AmirSaeedAbbasi @KulAalam @BalochNadir5 pic.twitter.com/UVuazEpKQh
— Media Talk (@mediatalk922) November 14, 2025
وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں تمام ججز کی تعیناتی باقاعدہ طور پر منظوری کے بعد کی گئی ہے، اور یہ اقدام آئینی عدالت کی فعال تشکیل اور عدلیہ کے موثر نظام کو یقینی بنانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
3 ججز نے حلف اٹھا لیا 6 ججز آئینی عدالت تقرری کا نوٹیفکیشن