وفاقی حکومت کے حساس ادارے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس جی 11 اسلام آباد پر حملے میں ملوث فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار کو گرفتار کرلیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کے گرفتار ہینڈلر ساجد اللہ عرف شینا نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ فتنہ الخوارج کے کمانڈر سعید الرحمٰن عرف داد اللہ نے ٹیلی گرام ایپ کے ذریعے رابطہ کر کے اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے کی ہدایت کی۔

ملزم ساجد اللہ عرف شینا نے بتایا کہ سعید الرحمٰن عرف داد اکبر کا تعلق باجوڑ کے علاقے چرمکنگ سے ہے اور وہ اس وقت افغانستان میں مقیم اور ٹی ٹی پی نواگئی، باجوڑ کا انٹیلی جنس چیف ہے۔

ملزم نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زیادہ سے زیادہ جانی نقصان پہنچانے کے لئے خودکش حملہ کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق داد اکبر نے ساجد اللہ عرف شینا کو خودکش بمبار عثمان عرف قاری کی تصاویر بھیجیں تا کہ وہ اسے پاکستان میں وصول کرے، خودکش بمبار عثمان عرف قاری کا تعلق شینواری قبیلے سے تھا اور وہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے علاقے اچین کا رہائشی تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار افغانستان سے پاکستان پہنچا تو ساجد اللہ عرف شینا نے اسے اسلام آباد کے نواحی علاقے میں ٹھہرایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان میں موجود فتنۃ الخوارج کے کمانڈر داد اللہ کی ہدایت پر ساجد اللہ عرف شینا نے اکھن بابا قبرستان پشاور سے خودکش جیکٹ حاصل کی اور اسے اسلام آباد پہنچایا، دھماکے کے روز ساجد اللہ نے خودکش بمبار عثمان عرف قاری کو خودکش جیکٹ پہنائی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج کی افغانستان میں موجود اعلیٰ قیادت ہر قدم پر اس نیٹ ورک کی رہنمائی کر رہی تھی، اس واقعے میں ملوث پورا سیل پکڑا جا چکا ہے، آپریشنل کمانڈر اپنے 3 دہشت گرد ساتھیوں سمیت گرفتار ہو چکا ہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ 11 نومبر کو اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش حملے میں 12 افراد شہید اور 2 درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے، واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا تھا کہ خودکش حملہ آور میں آن لائن موٹرسائیکل رائیڈنگ ایپلی کیشن کے ذریعے 200 روپے میں رائیڈ بک کراکے اسلام آباد کچہری پہنچا تھا، پولیس نے خودکش حملہ آور کو لانے والے رائیڈر کو بھی حراست میں لیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ساجد اللہ عرف شینا نے اسلام آباد خودکش حملہ

پڑھیں:

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار

سیکیورٹی اداروں نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والے خودکش دھماکے کے سہولت کار اور ہینڈلر کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سہولت کار گزشتہ ایک ماہ سے راولپنڈی میں مقیم تھا جبکہ ہینڈلر کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کیا گیا۔ حملے سے قبل سہولت کار اور خودکش حملہ آور نے متعدد بار جوڈیشل کمپلیکس کی ریکی کی تھی۔ دونوں ملزمان دہشتگرد خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری دھماکا: ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان، ملک بھر میں وکلا کی ہڑتال

یاد رہے کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 30 زخمی ہوئے تھے، جن میں وکلاء اور عدالت کے عملے کے افراد شامل ہیں۔

سیکیورٹی اداروں کی یہ کارروائی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے خطرات کے خلاف سخت اقدامات جاری ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک و عوام کے تحفظ کے لیے ہردم سرگرم عمل ہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش دھماکا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار
  • اسلام آباد: کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار
  • اسلام آباد کچہری حملہ: بڑی پیشرفت، سہولت کار گرفتار
  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشتگرد سیل کے 4 ارکان گرفتار
  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر کون ؟
  • اسلام آباد کچہری دھماکا، خودکش حملہ آور کے سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
  • اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار