عوام سے گھوڑوں کیطرح کام کی توقع، جاپانی وزیراعظم خود کتنے گھنٹے سوتی ہیں؟ حیران کن انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز

ٹوکیو(آئی پی ایس) جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے رات میں 2 سے 4 گھنٹے کی نیند لینے کا انکشاف کیا ہے۔
اکتوبر 2025 میں جاپان کی 104ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھانے والی سانائے تاکائیچی نے اپنے پہلے خطاب میں ’ ورک لائف بیلنس‘ کے تصور کو مکمل طور مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘کیونکہ ہم تعداد میں کم ہیں، اس لیے ہم ہر نسل کو متحد کر کے اور سب کی شراکت سے جاپان کی تعمیر نو کر سکتے ہیں، میں سب سے کہتی ہوں، کام کرو، گھوڑوں کی طرح کام کرو، میں خود ورک اور لائف بیلنس کے خیال کو ایک طرف رکھ دوں گی، میں کام کروں گی، کام، کام، کام، اور بس کام ‘۔
بعد ازاں نومنتخب وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے صبح 9 ہونے والی بجٹ میٹنگ کو 6 گھنٹے قبل یعنی رات 3 بجے کے اوقات سے تبدیل کرکے اپنے معاونین میں ہلچل مچا دی تھی۔
اب حال ہی میں جاپان کی پارلیمانی کمیٹی سے کی گئی گفتگو کے دوران سانائے تاکائیچی نے انکشاف کیا کہ’میں کم سےکم نیند کی عادت پر زندہ ہوں اور تقریباً 2 گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ 4 گھنٹے تک سوتی ہوں، یہ کیفیت شاید میری جلد کیلئے اچھی نہیں ہے‘۔
دوران گفتگو جب تاکائیچی سے حکومتی منصوبوں کے تحت اوور ٹائم کی حد بڑھانے پر غور سمیت معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’مزدوروں اور مالکان کی ضروریات مختلف ہوتی ہیں، کچھ لوگ دو نوکریاں کرتے ہیں تاکہ گزر بسر کر سکیں جبکہ کچھ ادارے اوور ٹائم پر سخت پابندیاں لگاتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ جاپان گزشتہ کئی عرصے سے کام اور زندگی میں توازن کے بحران سے دوچار ہے جبکہ جاپان میں’ کاروشی‘ یعنی ’زیادہ کام سے موت‘ جیسا لفظ عام ہو چکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین سے متعلق جاپانی وزیر اعظم کے غلط بیانات پر بیجنگ میں جاپانی سفیر کی طلبی چین سے متعلق جاپانی وزیر اعظم کے غلط بیانات پر بیجنگ میں جاپانی سفیر کی طلبی اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں مسجد کو آگ لگا دی، 25 فلسطینی گرفتار ایران میں پانی کا بحران سنگین، تہران کے خالی ہونے کا خدشہ امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، سینیٹ اور ایوان نمائندگان نے تاریخی بل منظور کر لیا جاپان فوری طور پر تا ئیوان کے حوالے سے اپنے جارحانہ بیانات واپس لے، چینی وزارت خارجہ چائنا میڈیا گروپ کے صدر کی ہسپانوی پروفیشنل فٹ بال لیگ “لا لیگا” کے صدر سے ملاقات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پاکستان کوآئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کی توقع

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی فوری قسط کی منظوری کے لیےایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 دسمبر کو بلا لیا ،رقم دو متوازی پروگراموں کے تحت جاری کی جائے گی۔
ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) کے دوسرے جائزے اور ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فنڈ (آر ایس ایف) کے پہلے جائزے پر سٹاف لیول ایگریمنٹ  طے پایا تھا۔
 معاہدے کے تحت پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت ایک ارب ڈالر اور آر ایس ایف کے تحت 20 کروڑ ڈالر ملیں گے، یہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی رقم 9 دسمبر کو پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کی توقع ہے، جس سے دونوں پروگراموں کے تحت مجموعی ادائیگیاں تقریباً 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے شیڈول کے مطابق 8 دسمبر کو پاکستان اور صومالیہ کے لیے الگ الگ اجلاس ہوں گے، تاکہ دونوں کے سٹاف لیول ایگریمنٹس کی منظوری دی جا سکے،بورڈ اجلاس سے قبل پاکستان سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ گورننس اور کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ شائع کرے گا جو ای ایف ایف کے تحت ایک کلیدی ساختی بینچ مارک ہے۔

کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے

 اس معیار کی آخری تاریخ جولائی کے اختتام پر مقرر تھی جسے بعد میں اگست اور پھر اکتوبر کے آخر تک بڑھایا گیامگر اب تک پوری نہیں ہو سکی، تاخیر کی وجہ پاکستان کے حکام اور آئی ایم ایف کے ماہرین کے درمیان تکنیکی و حقائق پر مبنی اختلافات بتائے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق اب وہ اختلافات دور کر دیے گئے ہیں اور پاکستان نے فنڈ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ رپورٹ بورڈ اجلاس سے قبل شائع کر دی جائے گی۔
دونوں فریقین کے درمیان اس بات پر بھی بات چیت ہوئی کہ جی سی ڈی رپورٹ کی اشاعت اور اس کی بنیاد پر گورننس ایکشن پلان کے نفاذ کے درمیان وقت کا فرق کم سے کم رکھا جائے تاکہ اصلاحات بروقت عمل میں لائی جا سکیں۔

اسلام آباد دھماکے پر عالمی برادری کاپاکستان سے یکجہتی کا اظہار

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع، کامیابی کے امکانات کتنے ہیں؟
  • چین سے متعلق جاپانی وزیر اعظم کے غلط بیانات پر بیجنگ میں جاپانی سفیر کی طلبی
  • عوام کے لئے خوشخبری، پٹرول کتنے روپے سستا ہونے کا امکان؟
  • جاپان تائیوان کے معاملے پر اپنے قول و فعل میں محتاط رہے ، چینی وزارت خارجہ
  • کترینہ سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل کا حیران کن انکشاف
  • جاپانی خاتون نے اے آئی کریکٹر سے شادی رچالی
  • پاکستان کوآئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کی توقع
  • نومنتخب ایم این اے بلال فاروق تارڑ کی ملاقات‘ وزیراعظم کی مبارکباد 
  • پاکستان قومی سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا، عظمیٰ بخاری